بیدر۔ 8؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): بی جے پی امیدوار مسٹر بھگونت کھوبا نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بیدر پارلیمانی حلقہ کے رائے دہندگان سے اظہارتشکر کیاہے۔انھوں نے اپنی پریس نوٹ میں لکھاہے کہ بیدر لوک سبھا حلقہ میں پولنگ پرامن رہی، ووٹرووٹ دینے کیلئے آزاد تھے۔لہٰذا ان تمام ووٹرس کاجنہوں نے حوصلہ اور جوش کے ساتھ ووٹ دیا ہے۔بی جے پی کے امیدوار اور مرکزی وزیر بھگونت کھوبا نے اظہار تشکر کیا۔
ضلع انتظامیہ نے ہر بوتھ پر ہنگامی انتظامات کیے اور کہیں بھی کوئی پریشانی نہیں رہی۔انتخابات معمول کے مطابق ہوچکے ہیں اور ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس اورتمام متعلقہ محکموں، پریس اور میڈیا کے دوستوں کا شکریہ اداکیاجاتاہے۔
