بیدر۔ 10؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): 21؍مارچ کو گرفتار دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے کنوینر اروندکیجریوال کو آج جمعہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے عارضی ضمانت کافیصلہ سنادیاگیاہیکہ وہ یکم جون تک جیل کے باہر رہ کر انتخابی مہم چلاسکیں گے۔ دراصل منی لانڈرنگ اور شراب گھوٹالے پر ای ڈی نے انھیں 21؍مارچ کوگرفتار کیاتھا۔ آج 10؍مئی کو ضمانت دے دی گئی ہے۔ جیسے ہی یہ خبر عام ہو ئی بیدر میں خوشی کاماحول دیکھاجارہاہے ۔ لوگ فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب چینل، انسٹاگرام وغیرہ پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ ضمانت ملنے والی تفصیلات سن رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ انڈیا گٹھ بندھن میں بھی بہت زیادہ خوشی کا ماحول ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی شرط کے مطابق بحیثیت وزیراعلیٰ وہ کسی بھی فائل پر دستخط نہیں کرسکیں گے۔
