گاؤں والوں نے احتجاج منظم کیا، یادداشت پیش کی
چٹگوپہ۔ 10؍مئی (محمد عبدالقدیر لشکری): آج بسواجینتی اور ہیم ریڈی ملماں جینتی کے موقع پر نرنہ گرام پنچایت کے پی ڈی او کی غیرحاضری پر گرام پنچایت نرنہ کے سامنے اراکین گرام پنچایت اورگاؤں کے قائدین نے احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے ایک میمورنڈم دیا۔ احتجاجیوں کاکہناتھاکہ کرناٹک کے ثقافتی رہنما بسونا اور ہیم ریڈی ملماں جینتی کے موقع پر پی ڈی او گرام پنچایت نرنہ کی غیرحاضری سراسر غلط ہے ۔ فون پر پی ڈی او سے بات کی گئی تو انھوں نے کسی بھی قسم کاکوئی تسلی بخش جواب نہیں دِیا۔ اسی طرح جو تصویر ہیم ریڈی ملماں کی پوجا کے لئے لگا ئی گئی تھی وہ بھی کسی کالج سے لائی گئی تھی۔ کیاگرام پنچایت اتنی غریب ہوگئی ہے کہ ان کے پاس ہیم ریڈی ملماں کی تصویر تک نہیں ہے۔ لہٰذا اس معاملے میں ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے۔ اور پی ڈی او کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
ای او تعلقہ پنچایت کو دی گئی اس یادداشت کے نیچے درج ذیل افراد نے دستخط کی ہے۔ جگناتھ ریڈی اکھیلی سابق ڈائرکٹر ڈی سی سی بینک بیدر ، راج ریڈی رکن گرام پنچایت، راجیش ریڈی راجولا، سائی ناتھ ریڈی، نرسنگھ ریڈی، دھرم ریڈی ہچکنلی، بسونت ریڈی ، جگناتھ ریڈی چٹنلی ، یاماریڈی سابق صدر گرام پنچایت صدر نرنہ ، وینکٹ ریڈی بھیم ریڈی ، سنجوریڈی، انیل ریڈی، اویناش ریڈی، سبھاش ریڈی، منجوناتھ ملپہا، نام دیوریڈی، سنیل ریڈی وغیرہ ۔ اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔
