بیدر۔ 10؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ کیلئے کرناٹک کی 28 میں سے باقی 14 سیٹوں پر 7؍مئی کو رائے دہی مکمل ہوئی۔ دوسرے مرحلہ میں کرناٹک کی 14 نشستوں پر پہلے ہی رائے دہی ہوچکی تھی۔ باقی آدھی نشستوں کیلئے جب 7؍مئی کو انتخابات ہوئے تو اس میں بیدر کی پارلیمانی نشست بھی شامل تھی۔

ایسی کئی ایک اطلاعات ہیں کہ بیدر پارلیمانی حلقہ کے ووٹرس نے بدلاؤ کے حق میں ووٹ دیاہے لہٰذا بی جے پی کے مرکزی وزیر بھگونت کھوبا اپنی جیت کی ہیٹ ٹرک نہیں کرسکیں گے۔ اگر وہ بیدر ایم پی سیٹ ہارجاتے ہیں تو 2014 کی ان کی پہلی کامیابی سے بڑی ان کی یہ پہلی شکست کہلائے گی۔ بھگونت کھوبانے 2014 کو اس وقت کے رکن پارلیمان بیدر اور سابق وزیراعلیٰ دھرم سنگھ کو شکست دی تھی ۔یہ خود بھی چوں کہ مرکزی وزیر اور رکن پارلیمان بیدر ہیں ۔ اس لئے دھرم سنگھ سے بڑی ان کی شکست کہلائے گی ۔ اگربھگونت کھوباسابق مرکزی وزیر ہوتے تو شکست کی بلندی میں کمی واقع ہوتی مگر وہ چوں کہ مرکزی وزیر بھی ہیں اسلئے یہ شکست کافی بڑی کہلائے گی ۔ اور اگر کانگریس امیدوارساگرکھنڈرے کی ہار ہوتی ہے تو اس سے ساگرکھنڈرے کوکوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کیوں کہ ساگرکھنڈرے سیاست میں بالکل نئے ہیں۔ انھوں نے ابھی تک ضلع پنچایت انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیاہے۔ تاہم یہ سب اندازے ہیں، ان کاسچائی سے کوئی تعلق نہیں ۔ سچائی کے حصول کے لئے بید رکے رائے دہندگان کو 4؍جون کا انتظار کرنا ہوگا۔ 4؍جون کو ہونے والی رائے شماری کے ذریعہ ہی پتہ چلے گاکہ کون جیتا کون ہارا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے