بیدر۔ 13؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر میں وِن تندوری چائے کاآغاز ہوچکاہے۔ بسویشور سرکل ، سابق میسوربنک سے متصل بیکری کے بغل میں وِن تندوری چائے شروع کی گئی ہے۔ ایک ایسے وقت جب کہ چائے کا ڈیمانڈ بڑھاہواہے اور چائے کے مختلف ذائقے منہ کوخراب کرنے میں لگے ہیں ، ایسے میں فرنچائزی ’’ تندوری چاہے‘‘ کاذائقہ ہی کچھ اور ہے۔
جناب پانڈورنگ پارٹنر تندوری چائے نے بتایاکہ Vin تندوری چائے کے علاوہ دیگر اقسام کی چائے بھی ملتی ہے۔ ہمارامقصدگاہکوں کو عمدہ چائے فراہم کرناہے۔ موصوف نے کلہڑ (مٹی کی کلیا) کی چائے ملنے کی بات بھی بتائی۔ چائے کے خواہشمند بسویشورسرکل پہنچ کر چائے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
