بیدر۔ 13؍ مئی(محمدیوسف رحیم بیدری): 10ویں جماعت کے سی بی ایس ای کے نتائج کا اعلان آج ہوچکاہے۔شہر بیدرکے نہرو اسٹیڈیم کے قریب واقع گرو نانک پبلک اسکول کا( ہر سال کی طرح اس سال بھی )اچھا نتیجہ آیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امتحان لکھنے والے تمام 315 طلباء پاس ہوئے ہیںجن میں سے 111 امتیازی کامیاب ، 132 فرسٹ کلاس، اور72 نے سیکنڈ کلاس لاکر توجہ حاصل کی ہے۔گرو نانک پبلک اسکول ضلع میں معیاری تعلیم کے لیے جانا جاتا ہے۔دسویں کلاس (CBSE) کے امتحان میں، ہر سال یہ حیرت انگیز نتائج حاصل کرتا ہے اورطلبہ واولیائے طلبہ کی توجہ اپنی طرف کرنے میں کامیاب ہے۔ امتحان میں بیٹھنے والے طلباء کی زیادہ تعداد اعلیٰ اور اول درجے میں پاس ہونا اسکول کے معیار کا منہ بولتا کامیاب ثبوت ہے۔ گرو نانک پبلک اسکول کے صدر ڈاکٹر سردار بلبیر سنگھ اور نائب صدر ڈاکٹر ریشما کورنے کہاکہہمارے ادارے کا مقصد آج کے مسابقتی دور میں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے شاندار نتائج حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دی اورا سکول کے اساتذہ اور تمام اسٹاف کی محنت کو سراہا۔
90% سے اوپر کے طلباء درج ذیل ہیں:۔ ونیت کوٹے 97%، سنچنا 94.8%، عبداللہ علی 93.4%، انکیتا 93.2%، پروین پھولے 93.2%، آدتیہ ہوگار 92.8%، اکشتا ایم
۔ 92.6%، رتیش 92.6%، شراونی دیشپانڈے 92.2%، سنیدھی ادگیرکر 92.2%، سومیت ایس 92%، اروی پاٹل 91.8%، ماہی پولا 91.8%، شریا 91.8%، ویشنوی بوما 91.2%، ہانیہ 91.2%، رتویک ایل 91.2%، سمریدھا 91%، سدھارتھ ڈی 91%، بھوانی سی۔ 90.6%، سرشٹی ہوگار 90.4% سمنتھا 90.4% اور ایان علی 90.2%۔اس بات کی اطلاع پرنسپل گرو نانک پبلک اسکول، بیدرنے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے