بیدر۔ 13 ؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): نیو ٹا ئون پولیس اسٹیشن کے حدود میں ای-لوسٹ اور سی ای آئی آر فورٹ میں عوام کے ذریعہ موبائل فون کے گم ہونے کے بارے میں درج کیسیس کو حل کر تے ہو ئے 12,00,000 رو پئے کے مو با ئیل فون برآمد کئے گئے۔ یہ بات بیدر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر چن بسونا ایس ایل نے بتائی اور کہا کہ کل 52 قیمتی موبائل برآمد ہوئے اور عوام کو واپس کردیئے گئے۔ وہ آج پیر کو ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔انہوں نے بتا یا کہ اگر ضلع کے عوام کا موبائل فون گم ہو جائے یا کوئی اسے چوری کر لے تو آپ E-Lost یا C.E.I.R استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ پورٹل پر اپنی شکایات درج کرتے ہیں تو بیدر ضلع پولیس جلد از جلد ان کے موبائل ٹریس کر کے شکایت کنندگان کو واپس کر دے گی۔ انہوں نے کیس کو حل کرنے والے پولیس افسر اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر بیدر کے ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ چندرکانت پجاری، بیدر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیونا گوڈا پاٹل، نیو ٹائون پولیس اسٹیشن پی آئی سنتوش ایل ٹی، عملے میں راہول، سچن، سنتوش، رمنا، دھنراج، ملیکارجن، بھرتا، ننگپا اور دیگر موجود تھے۔ یہ تفصیلات ایس پی کی جا نب سے ایک پر یس نوٹ کے ذریعہ بتا ئی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے