مومن انصار سبھا نے 53 لوک سبھا سیٹ بارہ بنکی پر تنوج پونیا کی حمایت کی
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): آل انڈیا مومن انصار سبھا پسماندہ برادری کی سب سے بڑی قومی غیر سیاسی تنظیم ہے جو کہ پچھلے 15 سالوں سے ہندوستان کی 15 ریاستوں بشمول اتر پردیش کے تمام اضلاع میں پسماندہ مسلمانوں، دلت کے روزگار، تعلیم، تحفظ، سیاسی شمولیت کے لیے کام کر رہی ہے، مومن انصار سبھا نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں پسماندہ مسلمانوں اور دلت پچھڑوں کے تحفظ و ترقی کے لئے یہ فیصلہ لیا ہے کہ جو امیدوار صاف ستھری امیج کا حامل ہو اور اس کی سوچ مساوی حقوق، روزگار، تعلیم، تحفظ اور سیاسی حصے داری دینے کے حق میں ہو، اس کی حمایت کی جائے گی_ اسی سلسلے میں، مومن انصار سبھا ضلع بارہ بنکی کے عہدیدار اور ممبران پونیا جی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور مومن انصار سبھا کی جانب سے لوک سبھا انتخابات 2024 میں 53 لوک سبھا سیٹ بارہ بنکی کے لیے انڈیا الائنس کے امیدوار تنوج پونیا کی حمایت کی۔ ضلع صدر غلام مصطفی انصاری نے کہا کہ بارہ بنکی سیٹ پر تنوج پونیا سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہے۔ تنوج پونیا میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو ایک ایم پی میں ہونی چاہئیے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی جنرل سکریٹری احمد سعید نے کہا کہ انڈیا الائنس کے امیدوار تنوج پونیا سیکولر نظریہ کے حامل ہیں، کسی شخص کے لیے کوئی امتیاز نہیں رکھتے ہیں، غریبوں اور کمزوروں کی خدمت کا جذبہ ان میں بالکل ان کے والد پی ایل پونیا جیسا ہے۔ ضلع انچارج انچارج محبوب عالم، نسیم انصاری وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ضلع خزانچی محمد سلمان انصاری، سٹی صدر بنکی شمس الدین، اصغر علی، رسول احمد وارثی، ابصارالانصاری وغیرہ ممبران موجود رہے۔
