"ہم سب کو مل کر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے، جہاں لوگ بلا مفاد ایک دوسرے کی مدد کریں”
اجمل صاحب کے خون عطیہ کے موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن بانی کا اظہارِ خیال
رپورٹ: ڈاکٹر ذیشان
مینیجر:الفاروق پبلک اسکول مہذب پور
اعظم گڑھ، 16 مارچ: مریضوں کیلئے رحمت اور پریشانی میں امید کی ایک کرن الفلاح فاؤنڈیشن کے رکن جناب اجمل صاحب نے گزشتہ روز رانی کی سرائے کے ایک مریض کیلئے مفت خون عطیہ کر الفلاح فاؤنڈیشن کی خون عطیہ تحریک کو تقویت بخشی۔ تفصیلات کے مطابق رانی کی سرائے رہائشی جناب جمیل صاحب کو اے بی پاذیٹیو خون کی ضرورت تھی۔اہل خانہ نے الفلاح فاؤنڈیشن کے جناب اجمل صاحب سے رابطہ کیا تو وہ خود خون عطیہ کیلئے تیار ہوئے اور اعظم گڑھ کے ایک بلڈ بینک میں اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔ یہ الفلاح فاؤنڈیشن کا 687 واں کیس ہے۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے اس کیس میں جناب نعمان صاحب کا اہم رول رہا۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن بانی جناب ذاکر حسین نے جناب اجمل صاحب کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ہم سب کو مل کر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے، جہاں لوگ بلا مفاد ایک دوسرے کی مدد کریں۔ ذاکر حسین نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان قابلِ مبارک باد ہیں، جو لگاتار تنظیم کے مشن کو عوام تک پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن بالکل مفت ضرورت مندوں بالخصوص غریب مریضوں کو مفت خون مہیا کراتی ہے۔ تنظیم کا قیام 28 ستمبر 2019 کو سماجی کارکن اور صحافی ذاکر حسین کے ذریعہ ہوا۔ اپنے قیام کے بعد سے لگاتار تنظیم عوام کی مفت خدمت کر رہی ہے۔ تنظیم سے آج ہزاروں کارکنان جڑے ہیں۔ تنظیم نے راجدھانی دہلی سے لیکر جھارکھنڈ تک میں اپنے مشن کو پہنچانے کا کام کیا۔ تنظیم سے فلم انڈسٹری کے فلم اداکاروں سے لیکر معروف شخصیات تک وابستہ ہیں۔ تنطیم کو جماعت اسلامی ہند سمیت مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی جناب ذاکر حسین نے بتایا کہ اصل کام لوگوں کو یہ بتانا ہیکہ خون ملتا کیسے ہے؟ کارکنان کوشش کریں کہ ڈونر دینے کے بجائے لوگوں کی بلڈ بینک تک رہنمائی کریں اور فیملی کے افراد سے خون عطیہ کرائیں۔
