بیدر۔ 21؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): مسجد گولہ خانہ بیدر میں 17؍مئی بروزجمعہ بعدنماز عشاء مقامی سطح پر مظاہرہ ء قرأت کا اہتمام کیاگیاتھا۔ جس میںمقامی قراء جیسے قاری وحافظ فیرو ز، قاری سید عتیق اللہ انجینئربن قاری سید سلام اللہ ، قاری زید، حافظ حبیب وغیرہ نے قرأت کلام پاک فرمایا۔ جلسہ کے آخرمیں قاری عشرہ سیدیحییٰ قادری ندوی ونیز مہمان قاری جناب حافظ وقاری محمد عبداللہ کلیمی امام وخطیب جامع مسجد مشیرآباد حیدرآباد نے اپنے منفرد انداز میں قرآن کریم کی تلاوت فرمائی۔
مہمان قاری کی صدر مسجد کمیٹی جناب محمد شمیم صاحب نے شالپوشی اور گلپوشی فرمائی۔ جلسہ کے آخر میں قاری یحییٰ ندوی نے علم قرأت کی اہمیت پر روشنی ڈالی ونیز قاری صاحب نے یہ بھی اعلان کیاکہ مسجد گولہ خانہ میں ہفتہ اور اتواردودِن بعد نماز عشاء تجوید وقرأت وعربی زبان کی کلاس لیں گے۔ لہٰذا خواہشمند ہرہفتہ اور اتوار کو اس کلاس میں شرکت فرماکر استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس بات کی اطلاع آج 21؍مئی کو قاری عشرہ سید یحییٰ قادری نے دی ہے۔
