بیدر۔ 5؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): صف ِ اول کے سیاسی تجزیہ نگار ، Exit Pollکے ماہر اور فی الوقت 2024ء کے انتخابات کی صد فیصد کامیاب پیشین گوئی کرنے والے یوگیندریادو کا ملک بھر میں طوطی بول رہاہے۔یوگیندریادو کے سیاسی تجزیہ اور خصوصاً وزیراعظم مودی کے2024ء میں اکثریت نہ لانے کے دعویٰ کے پوراہونے پر بیرون ملک میں بھی یوگیندر یادوکی سیاسی بصیرت کو سراہاجارہاہے۔ دوسری طرف بہار کے پرشانت کشور (PK)کو لوگ ڈھونڈر ہے ہیں جن کی سیاسی پیشین گو ئیاںاِمسال ہوا میں بکھرگئیں ۔انھوں نے کہاتھاکہ بی جے پی 400پارکرنے والی ہے۔ کل ہی سے پرشانت کشور منظر عام سے غائب ہیں۔ بہر حال صف اول کے سیاسی ماہر اور تجزیہ نگاریوگیندر یادو نے 2024ء کے انتخابات کے سروے کے لئے ملک بھر کی مختلف ریاستوں کادورہ کیاتھاجس وقت تلنگانہ کے ظہیرآباد پہنچے تھے اس وقت اردو صحافی محمد نصیرالدین نے بھی یوگیندر یادوسے ملاقات کی تھی۔ محمد نصیرالدین نے بتایاکہ یوگیندر یادو کے تجزیہ میں ظہیرآباد کی MPسیٹ بھی پہلے ہی کامیاب قرار دی گئی تھی ۔4؍جون کے نتائج میںایسا ہی ہوا۔
