عبدالقیوم ہمدم علی نگری 

 

خدا کا حکم آیا ہے چلو قربانی کرتے ہیں

نبی نے ہم کو فرمایا چلو قربانی کرتے ہیں

 

 یہ قربانی طریقہ ہے ہمارے جد امجد کا

یہی قرآں میں آیا ہے چلو قربانی کرتے ہیں

 

خلیل اللہ کے باعث ملی ہے ہم کی قربانی

محبت کا سفر آیا چلو قربانی کرتے ہیں

 

کھلائیں ہم غریبوں کو عزیزوں کو امیروں کو

حدیثوں میں یہ آیا ہے چلو قربانی کرتے ہیں

 

دو دانداں جانور کرنا یہی تو ان کی سنت ہے

مکمل اجر پانا ہے چلو قربانی کرتے ہیں

 

نبی نے اور صحابہ نے کئے ہیں جانور قرباں

یہی ہم کو سکھایا ہے چلو قربانی کرتے ہیں

 

شریعت میں یہ قربانی سبھی قوموں کوحاصل ہے

اسی رستے پہ چلنا ہے چلو قربانی کرتے ہیں

 

کرو حکم الہی کی یونہی تعمیل اے ہمدم

بیاں قرآں میں آیا ہے چلو قربانی کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے