چٹگوپہ ۔ 24؍جون (محمد عبدالقدیر لشکری): آج SDPI ہمنا آباد نے TMC کے سی ای او اور مینیجر کو مختلف وارڈوں کی صفائی اور دیکھ بھال کے سلسلے میں TMC کی بے قاعدگیوں کے بارے میں مطلع کیا۔ ٹی ایم سی مینیجر کو شیخ مقصود (ضلع صدر ایس ڈی پی آئی، بیدر) نے شہر کے اراکین اور پیروکاروں کے ساتھ میمورنڈم پیش کیا اور مذکورہ کاموں کو مکمل کرنے کی درخواست دی۔ ( 1) نکاسی آب کی صفائی ( 2) شہر میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ( 3) پانی کی فراہمی کی قلت اور غیر فلٹر شدہ پانی اور دیگر مسائل حل کئے جائیں۔ اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔
