بیدر۔ 24؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدرپارلیمانی حلقہ کے کانگریس پارٹی کے نومنتخب رکن پارلیمان ساگرکھنڈرے نے آج دہلی میں ایم پی نشست کی رازداری اوروفاداری کاحلف لیا۔اس وقت وہ سفیدشرٹ ، کالا پینٹ اور نیلے رنگ کی صدری پہنے ہوئے تھے۔ کسی نے کیاخوب کہاہے کہ وہ سفید شرٹ کے ذریعہ اپنے لیڈر ہونے ، کالاپینٹ کے ذریعہ اپنے وکیل ہونے اورنیلی صدری کے ذریعہ معمار آئین ہند باباصاحب امبیڈکر کے اصولوں پر چلنے والابناکر پیش کیاہے۔ کپڑوں کی یہ میچنگ بیدر پارلیمانی حلقہ کے سیاسی افراد کو پسند آئی ہے۔
واضح رہے کہ ساگرکھنڈرے نے پہلی دفعہ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے بی جے پی کے مرکزی وزیربھگونت کھوبا کو شکست دے کر انہیں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے نہیں دیا ہے۔جس کابھگونت کھوبا کو سخت افسوس ہوگا۔ یہ بات بھی بڑی دلچسپ ہے کہ ساگرکھنڈرے کی جیت کے ذریعہ سابق وزیر بھیمنا کھنڈرے فیملی کی تیسری پیڑھی انتخابی سیاست میںقدم رکھ چکی ہے۔
