بیدر۔ 24؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): اوراد (بی) گونڈی گلی کے رہنے والے امرلنگا مہارُدرپا سوامی دیونی (27 سال) 16 ؍مئی 2024 کواوراد (بی) کے نروٹے شراب کی دوکان کے قریب سے بغیر پوچھے لاپتہ ہوگئے اور گھر واپس نہیں آئے۔ لاپتہ شخص کا قد 5 فٹ 8 انچ، درمیانی ساخت، گندم رنگ ،لمبی ناک ، دائیں کندھے پر انگریزی حروف میں AMSکندہ ، گلابی رنگ کی شرٹ، گرے پینٹ، چہرے پر ماسک پہنا ہوا ہے، کنڑ ، ہندی اور مراٹھی زبانیں بولتاہے ۔اگر کسی کے پاس لاپتہ شخص کے بارے میں کوئی سراغ یا معلومات ہو تو PSIاوراد (بی) تھانہ کے موبائل نمبر 9480803467، اور08485-280048 ، سی پی آئی اورا دسرکل موبائل نمبر۔ 9480803430، ڈی ایس پی بھالکی کے موبائل نمبر: 9480803421 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، سب انسپکٹر آف پولیس، اوراد (بی) پولیس اسٹیشن نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ یہ اطلاع دی ہے
