سدھارتھ نگر 30جون(پریس ریلیز):  ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی کی قیادت میں شش رکنی وفد مولانا عبدالرب سلفی نائب ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، مولانا سعود اختر سلفی نائب ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، مولانا شفیع اللہ مدنی، امیر جمعیت اہل حدیث شہرت گڑھ، جناب حمود منان پرنسپل حراء پبلک اسکول اور عزیزم شاہد سلمہ نے آج بتاریخ: 30/6/24 بروز اتوار مسکان ہاسپٹل،بھیماپار، نوگڑھ، سدھارتھ پہنچ کر جمعیت اہل حدیث حلقہ ڈومریا گنج کے ناظم‌ اور جماعت کے خوش گلو نظم خواں مولانا عبدالمنان مفتاحی کی عیادت و تیمارداری کی۔

اللہ کے فضل و کرم اور احباب و اخوان اور متعلقین کی دعاؤں سے مولانا موصوف کے پت کی تھیلی میں موجود 15mm کی پتھری کا آپریشن ہوچکا ہے، الحمدللہ آپریشن کامیاب اور اطمینان بخش ہے۔

ضلعی جمعیت کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے تمام قارئین باتمکین اور موصوف کے مخلص احباب اور قرابت داروں سے دردمندانہ اپیل و گزارش ہے کہ آپ تمام حضرات مولانا موصوف کی مکمل صحت اور شفاۓ عاجل کے لیے اللہ سے پرخلوص دعا کریں۔

بارالہا! مولانا محترم کو بعافیت رکھے اور صحت کاملہ اور عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین!

"لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ”

"اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، أَذْهِبِ الْبَاسَ، اشْفِهِ وَأَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا”.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے