سہارنپور( احمد رضا): صديوں سے دنیائے فانی میں گونجتی ہوئی دینی تعلیمات اور آزان کی آوازوں نے پوری دنیا کو محبتِ اور انسانی اخلا قیات کا لاجواب سبق عطا کیا ہے جو لوگ ایمان لائے اور سیدھی راہ مستقیم پر چلنے میں کامیاب ہوئے وہ راحت اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے سرفراز ہوئے اور جو اللہ رب العزت کی تعلیم اور ہدایات سے محروم ہوئے وہ پست ہو کر گر پڑے آج ہمکو فخر ہے کہ ہم دینی تعلیمات سے روبرو ہوکر سیدھی را ہ کی جانب بڑھ رہے ہیں مشکلات اور حادثات ہمکو ہمت اور صبر سے حق پر قائم و دائم رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں, ہلکے سے دکھ اور درد میں ہم کو مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات سب سے برتر اور ہمیشہ رہنے والی ہے اس کے حکم کے تکمیل کرتے ہوئے سجدے میں دعا فرمائیں وہ بڑا کار ساز اور ہمارے لئے بہت کافی ہے۔
ملی قائدِ صابر علی خان نے اپنے بیان میں فرمایا کہ مدارس اسلامیہ ہندوستان کی سرزمین کے لئے رحمت ہیں اگر مدارس اسلامیہ ملك میں نہی ہوتے تو جنگ آزادی کی لمبی اور سخت ترین لڑائی میں ہم ھندوستانی کبھی بھی فتح یا ب نہی ہو سکتے تھے یہ بزرگان دین اور مدارس اسلامیہ کی ہی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہم کھلی ہوئی ہوا میں سانس لے رہے ہیں سچ ہے کہ مدارس اسلامیہ کا قیام رحمتوں اور برکتوں کا سبب ہے اور یہ فیض اپنے ملک سے نکل کر پورے عالم کے لئے فیض کا ذریعہ بن گیا ہے! مدارس اسلامیہ میں جہاں زیر تعلیم ہمارے بچے ایک پاکیزہ ماحول میں رہ کر زندگی کے طور طریقہ اور ادب پر مشتمل تعلیم حاصل کرتے ہیں نیز دنیا و آخرت کی سعادتوں سے بہرہ ور ہوتے ہیں ، یہیں طلبہ پوری دنیا میں پیار و محبت، امن و سلامتی اور ملک دوستی کا پیغام پہنچاتے ہیں.
مذکورہ خیالات کا اظہار ریاستی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل نے مدارس اسلامیہ کی قیادت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلے یہ مدارس ہمارے لیے نعمت خداوندی ہیں اور اس معاشرے میں قرآن و سنت کے ساتھ تعلق باقی رکھنے کے ساتھ ساتھ عام مسلم آبادی میں حلال و حرام اور جائز و ناجائز کا شعور بیدار کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہی ہمارے مدارس عربیہ ہیں ہیں انہی مدارس سے فارغ ہونے والے طلبہ پوری دنیا میں دین کی خدمت کا فریضہ انجام دیتے ہیں انکی حوصلہ آفزائی ہم پر لازم ہے ملی قائد صابر علی خان نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کے ایمان کی بقا ، عقائد کی درستگی کے لئے اور دنیا و آخرت میں کامیاب بنانے کے لئے مدارس اسلامیہ سے جوڑیں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں قرآن کریم کو اپنا تسلیم کریں دنیا خد بہ خد تمہارے اعمال کے سامنے جھکنے کو مجبور ہوگی اللہ جل جلالہ کا وعدہ سچا اور حق ہے اللہ رب العالمین کی ذات گرامی سے طلب کرو وہ غفور الرحیم اور مالک الملک ہے۔
