بیدر۔ 5؍اگست (پریس نوٹ): کرناٹک کے تاریخی ادبی شہر بیجاپورکے بزرگ اور خوبصورت شاعر جناب سلیمان خمارؔ کے انتقال کی خبر آج پیر کی دوپہر کو گلبرگہ شہر کے ادبی دوست اور نقاد ڈاکٹر غضنفر اقبال کی جانب سے موصول ہوئی ۔ اناللہ وانا الیہ راجعون (ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں جاناہے ) ۔ سلیمان خمارؔ کے انتقال سے اردو ادب کااور خصوصاً جنوبی ہند کے اردو ادب کاناقابل تلافی نقصان ہواہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جناب سلیمان خمارؔ کی مغفرت فرمائے ، جنت الفردو س عطاکرے۔ ان کے نعم البدل کے ذریعہ اردوادب کو متمول فرمائے، آمین ۔ یہ بیان اردو شاعر وادیب ، اورصحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ جاری کیاہے۔ جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے بتایاکہ سلیما ن خمارؔ غزل کے حوالے سے مشہور ہوئے لیکن ان کی نعتیں بھی مقبول تھیں۔ وہ ایک سادہ دل انسان تھے۔
مشاعروں کی دنیاداری سے کم کم واقف تھے۔بیرون ملک کامیاب مشاعرے انھوں نے پڑھے۔ مجھے بھی ایک کل ہند مشاعرے میں شاعرکی حیثیت سے بیجاپور مدعو کیاتھا۔ آخری دنوں میں بیماری کے باعث فریش ہوچکے تھے۔ دنیا سے سبھی کا جانا طئے ہے لیکن جو کام انھوں نے اپنے پیچھے چھوڑا ہے، اس کوجمع کرکے شائع کرنا ان کے جانشین اور بیجاپور کے ادبی افراد کاکام ہے۔ توقع ہے کہ ان کاباقی کلام بھی جلد ہی شائع ہوگا۔
