اللہ اور رسول اللہ کی اطاعت خود پر لازم کریں!
سہارنپور(احمد رضا): آج دین اسلام کی حق پر مبنی تعلیماتِ کے نتیجہ میں ہر روز سیکڑوں افراد دین اسلام میں شامل ہو کر مسلما ن ہونے کا شرف حاصل کر رہے ہیں اور ہم پیدائشی مسلمان گمراہی کی جانب بڑھنے لگے ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ خد کی اصلاح کریں اپنے پیٹوں اور بیتیوں کی اصلاح کے ساتھ ساتھ خاص نگرانی رکھیں یعنی کہ اپنی نسلوں کو تباہی اور گمراہی سے بچانے میں عقل اور طاقت صرفِ کریں اگر وقت گزر گیا پھر پچھتانہ فضول ہوگا واضع ہو کہ اگر ملت اسلامیہ آج بھی ہلا ل ،حرام ،اچھائی اور برائی کے بیچ کے فرق کو سمجھ نہیں پا رہی ہے تو یہ اسکی بد قسمتی ہی کہی جائیگی جس قوم کو اللہ رب العزت نے پیارے نبی کریم محمّد صل اللہ علیہ وسلم کو رسول بناکر امت مسلمہ کی سرپرستی کے لئے زمین پر بھیجا آور جس قوم کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے لازوال اور باعظمت کلام سے مالا مال کیا آج وہ قوم پوری دنیا میں ذلت آمیز سلوک کا شکار بن کر مشکل ترین حالات سے گھری ہوئی ہے یہ کسی کا قصور نہی بلکہ خد ہمارے اپنے اعمال کا نتیجہ ہے ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاؤ خد کو بدلو اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق زندگی بسر کرنے کا عہد کرو تا ک آنے والے بیحد خطرناک ترین حالات سے خد کو محفوظ کر سکو یہی تم سب کے لئے بہتر ہوگا!
آج دولت، نئے نئے رواج ، خد پرستی اور شیخی دکھانے کے شوق میں تبا ہ کن زنجیروں میں گھرتی جارہی ملت اسلامیہ اپنے خدا اور پیارے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو درکنار کرتے ہوئے نمائشی اور دکھاو ے کی عارضی زندگی گزارنے کو اپنا مقصد سمجھ بیٹھی ہیں ایسے ماحول کے بیچ ملت میں پیدا ہوئی خرابی کے باعث اب پر فتن حالات میں حسن اخلاق اور اصلاح کے لئے در در آواز بلند کرنے والے اداروں اور زمہ داروں کو قوم وملت کی خدمت کرنا مشکل سے مشکل ہو تا جا رہا ہے! عالم دین مفکر اسلام مولانا نظام احمد قادری مصباحی بتاتے ہیں کہ ابھی چند ایام پہلے کچھ بچیوں کے رشتے کے سلسلے جب میں گھر اور مدارس سے کچھہ وقت نکال کر نیک خواہشات کے ساتھ نیک کام کیلئے باہر نکلا تو سب سے پہلے سوال لڑکی اور لڑکے کے رشتہِ میں یہ رخنہ پیدا ہوا کہ آپ کس برادری سے ہیں لڑکی خان ہے یا شیخ صدیقی ہے یا منصوری اس کی ہائٹ کیا ہے اس کو انچ ٹپ سے ناپنا پڑے گا پھر اس کی تعلیمی لیاقت کیا ہے پھر آپ حضرات کتنے دے سکتے ہیں کیش اور گاڑی شادی میں کم سے کم 350 باراتی ہوں گے آپ حضرات کیا کھلائیں گے لڑکی یتیم ہے ہم تو یتیم نہیں ہمیں فریش لڑکی فریش رشتہ چاہئیے رشتہِ طے ہونے کے بعد سگائی میں ہر رشتے دار کو ایک جوڑا کپڑا اور اس پر 500/1000 روپیے نذرانہ چاہیے آپ آپ حضرات کے اندر خرچ کرنے کی صلاحیت ہے تو بات چیت کریں ورنہ ہمارے لڑکے کے لئے بہت سے رشتے ہیں۔
عالم دین مفکر اسلام نظام احمد مصباحی قادری نے واضع کیا کہ میں لڑکیوں کے رشتے سے متعلق یہ سب شرطیں سننے کے بعد سمجھ گیا کہ آخر لڑکیاں ارتداد کی شکار کیوں ہورہی ہے معصوم اور مجبور لڑکی کے گھر والے بولے اب ہم رشتے نہیں کریں گے میں نے زور دیکر کہا آپ اطمینان رکھیں ہم اپنی تنظیم کے معرفت شادی کرائیں گے تھوڑا صبر رکھیں اب آپ حضرات ہی بتائیں بیٹیاں ارتداد کی شکار کیوں نہ ہوں ہماری ملت میں آخر یہ سب ڈرامے کب تک چلتے رہیں گے کچھ تو سمجھ بوجھ ہمارے اندر ہونی چاہئے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حضرت بچیوں کی شادی جتنے جلدی کرادیں بہتر ہوگا اب بتائیں کہ کیا کیا کریں تعلیم وتربیت کا بندوبست کریں کچھ بچیاں کتاب کی مانگ کچھ بچیوں کے ماں باپ شادی بیاہ کے لئے تعاون مانگ رہے ہیں آخر کیا کریں اب ہم اور آپ کی ذمے داری بنتی ہے کہ موجودہ پرفتن حالات میں قوم وملت کے فلاح و بہبود کے لئے کام کریں۔
پروردگار عالم اپنے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے آپ حضرات کی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ لازمی طور سے رسول اکرم محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و فرمانبرداری کرو اگر آپ واپس رسول اکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے تو دنیا تمہارے قدموں میں ہوگی اللہ تعالیٰ ہم سبھی کو ہدایت دے سلامتی عطا کرے اور نظر بد سے بچائے اور مسلم بچیوں کی عزت وآبرو کی بھی مکمل حفاظت فرمائے امین ثم آمین ۔۔۔۔۔۔۔
