چٹگوپہ۔ 12؍اگست (محمد عبدالقدیرلشکری): صدرمعلم سرکاری گرلز ہائی اسکول نرنہ تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کی اطلاع کے مطابق سرکاری گرلز ہائی اسکول نرنہ تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کی نئی ایس ڈی ایم سی تشکیل دی گئی ہے۔ لالپا ولد لکشمن کوصدرمنتخب کیاگیاہے۔ اسی طرح ملیکارجن کمبار ، شمبھو لنگ دوڑیر ، دشرتھ کاگے نور، تکارام کوڈدور، ویرشٹی ہڑپد، رینوکاکاشی ناتھ ، ناگاوینی راجکمار ، چندرکلا راج کمار یہ تمام اراکین کی حیثیت سے نامزد ہوئے۔
اس موقع پر جاوید لشکری ، بھرت ریڈی ، سری کانت شرما، بسواراج سونڈی ، کاشپا بالوڑی اور دیگر موجودتھے۔
