(اٹوا بازار سدھارتھ نگر): بزمِ اربابِ ادب اٹوا کے بانی، محترم جناب جمال قدوسی صاحب کی والدہ محترمہ کا کل 12 اگست بوقت ِ صبح انتقال ہوگیا، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔
موصوفہ طویل مدت سے بسترِ علالت پر تھیں، آپ ایک نیک سیرت، صوم و صلاة کی پاپند متدینہ خاتون تھیں، اللہ ان کی مغفرت فرماۓ، اعمالِ صالحہ کو قبولیت سے نواز کر دخولِ جنت کے اسباب بناۓ نیز تمام پسماندگان و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ، آمین۔
موصوفہ کی نماز جنازہ اور تدفین کمہریا گاٶں میں بعد نمازِ عصر عمل میں آئی۔ آپ کے جنازے میں علماء و شعراء اور ذمہ دارانِ مدارس کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔
جمال قدوسی صاحب کے والد محترم شیخ عبدالقدوس سلفی حفظہ اللہ بھی کافی دنوں سے علیل ہیں، ان دنوں وہ کیرلا کے کسی ہاسپٹل میں زیرِ علاج ہیں، اللہ ان کو شفاء کامل و عاجل عطا فرماۓ، آمین۔
