یادگیر۔28؍اگست (نامہ نگارسیدساجد حیات): معروف شاعر فضل الرحمن شعلہ مرحوم کے نام سے موسوم شعلہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شاہ پور ضلع یادگیر میں ایک شعری نشست کا انعقاد عمل میں آیا، جس کا آغاز محب رضا امام مسجد چوکھنڈی شاہ پور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حمد خواجہ ملاں اور نعت عبدالرحمن خلیفہ نے پیش کی، اس شعری نشست کی صدارت سید مصباح الرحمن شعلہ نبیرہ فضل الرحمن شعلہ مرحوم وجنرل سکریٹری شعلہ فاؤنڈیشن شاہ پور نے فرمائی۔ مقبول شاعر سید شفیع سرمست شاہ پور، نعیم ملک نبیرہ عظیم شاعر آعظم اثر شاپوری مرحوم نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی۔ سراج احمد موظف صدر معلم نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ اس موقع پر شفیع سرمست، عبدالقدیر محب رضا مختار احمد،ابراہیم یاسمین، خواجہ ملاں، سراج احمد عبدالرحمن، اور دیگر نے منتخب کلام پیش کیا۔

اس موقع پر زندہ ولی، داول صاحب، مقبول احمد، شکیل احمد، محمد سرفراز، صدام حسین اور دیگر شریک رہے۔ سید مصباح الرحمن شعلہ نبیرہ فضل الرحمن شعلہ مرحوم وجنرل سکریٹری شعلہ فاؤنڈیشن شاہ پورنے اختتام میں کہا کہ اردو کی ترقی و ترویج کے لئے اور ادبی شوق و ذوق کو بڑھاوا دینے کے لئے شعلہ فاؤنڈیشن ہمیشہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرتارہے گا۔ سراج احمد ناظم کے شکریہ پر نشست اختتام کو پہنچی۔ اس بات کی اطلاع سید ساجد حیات نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے