بیدر۔ 28؍اگست : بیدر کے معروف اور نوجوان شاعر جناب صابر ؔرشیدی کی آج 29؍اگست کو 9ویں برسی ہے۔ بیدراور علاقہ کلیان کرناٹک کے علاوہ بنگلور، حیدرآباد اور نظام آباد کے حلقوں میں صابر ؔرشیدی کی ادبی سرگرمیاں چاردہائی قبل عروج پر تھیں۔ جناب محسن کمال مرحوم اور مرزا محمدبیگ محمودی رمز (صحن ِ مسیحا والے) مرحوم کادور بیدر میں ادب کاسنہرا دور کہلاتاہے۔
صابرؔرشیدی کی 9؍ویں برسی پر انھیں یاد کرنے والوں میں جناب محمد امیرالدین امیرؔ، جناب محمدیوسف رحیم بیدری ، جناب کمال الدین شمیم ، جناب سخاوت علی سخاوت اور جناب سید لطیف خلش ؔ اور مرحوم کے بھائی بہن شامل ہیں۔ ان کے لئے دعائے مغفرت کی گذارش کی گئی ہے۔
