گورکھپور (رفیع نعمانی): جہاں ایک طرف مسلم لڑکوں کا تعلیمی گراف کم تر ہوتا جارہاہے وہیں مسلم لڑکیاں تعلیمی میدان میں اپنا پرچم بلند تر کرنے میں مصروف ہیں۔

یوپی بورڈ کے حالیہ رزلٹ سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ بات کرتے ہیں انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ سے گورکھپور میں ایک الگ پہچان بنانے والی ثنا انصاری کی جنھوں نے 93.8نمبر حاصل کرکے ضلع گورکھپور کے ٹاپ ٹین بچوں میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ ثنا انصاری بنت عبد الستار ساکن بالاپار مولانا آزاد گرلس انٹرکالج جامعہ نگر رسولپور گورکھپور کی طالبہ ہیں ان کی اس عمدہ کارکردگی سے اسکول کا نام بھی روشن ہوا ہے۔واضح رہے کہ مولانا آزاد گرلس انٹرکالج نے اس سال بھی اپنے عمدہ تعلیم و تربیت کا مظاہرہ کیا ہے اوریہاں سے انٹرمیڈیٹ میں 99٪اور ہائی اسکول میں 98٪ بچیوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔جس سے اس کالج میں خوشیوں کا ماحول ہے۔کامیاب ہو نے طالبات کی حوصلہ افزائی کا پروگرام بھی منعقد کیاگیا،جس میں پرنسپل بلقیس بانو نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بچیوں کے روشن مستقبل کی امید ظاہر کی اور کالج کے بہتر کارکردگی کو برقرار رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے