اسماعیل قمر بستوی

یزداں کے بعد احمدِ مُرسل کی شان ہے

صدقے میں مصطفٰی کےیہ سارا جہان ہے

ہوگی نہیں نماز ہی اسمِ نبی بغیر

نام نبی نہ ہوتو ادھوری اذان ہے

اتنی مٹھاس میرے نبیؐ کےہے نام میں

جب بھی لیاہے نام تو مہکی زبان ہے

سایہ کیا ہے پیڑ کی ڈالی نے دھوپ میں

بادل بنا نبیؐ کے لئے سائبان ہے

ناموس پہ نبیؐ کے قمر جان ہے فدا

قربان مصطفےٰ پہ مرا خاندان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے