انوار الحق قاسمی

(ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال)

عازمینِ حج کے اسفار کو بامراد اور با مقصد بنانے کی خاطر ‘جمعیت علماء نیپال’ امسال کا فی فکر مند نظر آرہی ہے۔ گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ بروز سنیچر (6/مئی 2023ء) جمعیت علماء نیپال نے ضلع روتہٹ کے عازمین حج کے لیے ایک تربیتی پروگرام بمقام ‘ معھد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتہٹ نیپال’ منعقد کیا،جس میں تقریباً 60/عازمین حج نے شرکت کرکے علماء شریعت سے حج سے متعلق ضروری اور اہم مسائل حاصل کیے۔

اور گزشتہ کل بروز منگل(23/مئی 2023ء) عازمین حج کے لیے نیپال مسلم کمیٹی اور جمعیت علماء نیپال کی جانب سے مشترکہ تربیتی پروگرام منعقد ہوا،جس میں ضلع مورنگ سے(22) بائیس حجاج اور ضلع جھاپا سے(10)دس نے شرکت کی۔ اس تربیتی پروگرام میں جملہ عازمین حج کو جمعیت علماء نیپال کی طرف سے ایک ایک بیگ بطور ہدیہ نوازاگیا(جن پر جمعیت علماء نیپال کی چھاپ تھی)

اس تربیتی پروگرام کا سارا سہرہ(میرے علم کے مطابق) جمعیت علماء نیپال کے سکریٹری مولانا امام حیدر مصباحی کے سر جاتاہے۔ واضح رہے کہ مولانا امام حیدر مصباحی،وہ واحد مسلک اعلی حضرت کے پیرو عالم دین ہیں،جن کا جمعیت سے گہرا رشتہ ہے اور جمعیت کا ایک بڑا کام مولانا ہی انجام دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے