عبید الرحمٰن الحسینی 

آنند نگر مہراج گنج: بڑی مسرت وشادمانی کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ جمعیة علماء مہراج گنج کے زیر نگرانی، مدرسہ اسلامیہ سراج العلوم شکارگڈھ کاچوتھا” یک روزہ اجلاس عام،، مورخہ 30 مئی 2023 بروز منگل بعد نمازمغرب، خادم القرآن والسنة حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی سرپرستی و نمونہ اسلاف، پیر طریقت مفتی محمد حمزہ کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ جس میں مقررین خصوصی مولانا لیاقت علی قاسمی جنر ل سکریٹری ساوتھ زون ممبئی کے علاوہ واعظ شیریں بیان مولانا محی الدین قاسمی ندوی جنرل سکریٹری جمعیة علماءمہراج گنج، خطیب شعلہ بیاں، مولانا محمد سعید قاسمی، استاد دارالعلوم فیض محمدی کے بیانات ہوں گے۔

مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا سراج الدین قاسمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس دینی جلسہ میں جوق درجوق تشریف لاکر علماءکرام کے نورانی بیانات سے مستفیض ہوں۔ واضح رہے کہ ہم سب کے محبوب شاعر ، قاری سہیل احمد کشی نگر، کی آمد بھی یقینی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے