جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں میں نائب مہتمم تعلیم و تربیت جامعۃ الفلاح کا خطاب

ڈومریاگنج، سدھارتھ نگر: اس وقت امت مسلمہ جن گونا گوں مسائل سے دوچار ہے۔ اس کے صحت مند طریقہ سے فارغین مدارس دور کر سکتے ہیں۔ اس لیے طلباء مدارس یاس و قنوطیت اور احساس کمتری و احساس برتری سے ہر ممکن دور رہتے ہوئے خود کو الفت و محبت تواضع و خاکساری غمخواری و غمگساری سے آراستہ کریں۔مذکورہ خیالات کا اظہار جامعۃ الفلاح اعظم گڑھ کے نائب مہتمم تعلیم و تربیت مولانا عبید اللہ طاہر مدنی نے جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں کے کانفرنس ہال میں طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب مہتمم تعلیم و تربیت نے اسلاف کے کارناموں سے مثال دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ طلباء اپنے اوقات کو منظم و منصوبہ بند طریقہ سے استعمال کریں۔علاوہ ازیں موصوف نے دلائل سے طلباء کے عزائم کو پختگی بخشتے ہوۓ واضح کیا کہ اللہ جن کے ساتھ خیر کا معاملہ کرتا انھیں کو تعلیم دین و مدارس سے وابستہ کرتا ہے۔اس لیے جو لوگ اس خود غرضی کے شب دیجور میں مدارس سے وابستہ ہیں۔ وہ خوش قسمت لوگ اور امت کے بہتر ترین لوگ ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ابھی سے تیاری کریں۔

حافظ عبدالرحمن کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ رامش خان نے نظم پیشِ کی۔ مولانا شبیر احمد فلاحی و الحاج ثناء اللہ نے مہمان خصوصی کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر مولانا عبید اللہ طاہر مدنی نے جامعہ کے کلاسیز و نظام تعلیم و تربیت کا جائزہ لیا۔ اور اساتذہ و ذمہ داران جامعہ کی کوششوں کو بحیثیت مجموعی سراہتے ہو بعض مفید امور کی طرف توجہ مبذول کرائی۔صدر جامعہ محمد شریف فلاحی و قائم مقام ناظم جامعہ ہاتف کلیم چودھری نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر قاری مشتاق احمد، ماسٹر عبد الحمید، ماسٹر توقیر عالم، عثمان قاسمی، سلمان احمد سراجی وغیرہ کے علاوہ جملہ اساتذہ و طلبہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے