مہراج گنج: آج مورخہ 4جون2023 کو جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج کے دارالقرآن جدید میں طلبا اور اساتذہ کی میٹنگ جامعہ کے پرنسپل مولانا شبیر احمد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جامعہ کے بہی خواہ بڑھرا خاص کے رہنے والے قاری ناظم الدین کے انتقال پرملال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا شبیر احمد قاسمی نے بتایا کہ قاری صاحب بہت ہی نیک اور بہترین خصلت کے آدمی تھے۔ ان کی قربانیوں سے جامعہ کو بڑی تقویت ملی، جامعہ کے زمین کی خریداری کے موقع پر انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
جامعہ کے ناظم مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور نے ان کے کارہائے نمایاں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جامعہ کے سابق ناظم مرحوم مولانا مرتضیٰ حسین مفتاحی کے ہم عصروں میں تھے جنہوں نے جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج کی تعمیر و ترقی میں اہم کارنامہ انجام دیا۔ طلباء عزیز کی موجودگی میں مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے قاری ناظم الدین کے لئے دعائے مغفرت کرائی اور پسماندگان کو صبر جمیل کی دعا کی۔
حاضرین میں مولانا عبد الباری سعید الرحمن حافظ سعید حافظ شریف، مولانا حاجی کلیم اللہ، مولانا قمر الدین، مولانا سراج احمد، مولانا ابرار الحق، حافظ رضوان اور کثیر تعداد میں طلباء جامعہ موجود تھے۔
