طرحی نشست کی صدارت برہمادیو شاستری پنکج جی نے جبکہ نظامت جمال احمد نے کی۔

اٹوا، سدھارتھ نگر: بزم ارباب ِادب اٹوا کی 77 ویں ادبی طرحی نشست جناب برہمادیوشاستری پنکج جی کی صدارت اور جناب جمال اجمل صاحب کی نظامت میں بمقام ”جمال ٹریڈرس“ منعقد ہوٸی جس شعرآ ٕ بزم نے اپنی طرحی غزل پیش کی نیزشب میں آن لاٸن تحریری مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس میں دوردراز کے شعرآ ٕ نے اپنا اپنا کلام پیش کیا منتخب اشعار اردو دوست ،ادب نواز، باذوق قارٸین کی بصارتوں کے حوالے ہے۔

دعاٶں کا خزانہ بس انہیں کے ہاتھ لگتاہے

ادب سے کرتےرہتے جو بزرگوں کو سلام اکثر

برہمادیوشاستری پنکج

یہیں کرتی ہے بھوک و پیاس ،گردش بھی قیام اکثر

وفا کیشوں کا مہماں ہوتا ہے ماہِ صیام اکثر

جمال قدوسی

فراقِ یار میں اکثر تڑپ کرشب گزرتی ہے

خیالِ وصلِ جاناں میں گزر جاتی ہے شام اکثر

ڈاکٹرایاز اعظمی

تمناہے مدینے میں بسر اک رات ہوجاۓ

تڑپتاہے فراقِ مصطفےٰ میں یہ غلام اکثر

ارشداقبال

مچارکھاہے اوروں نے عجب آتنک دنیامیں

ہراک اخبار میں چھپتےہیں لیکن اپنےنام اکثر

نور صدیقی

چمن کے شاخِ گل پرجوسدا نشتر چلاتے ہیں

نگہبانِ چمن ان کو سمجھتی ہے عوام اکثر

جمال اجمل

نکوکاری سےدوری کاسبب سمجھےنہیں اب تک

سمیٹاجارہا ہے آج جو کسبِ حرام اکثر

سیدعزیزالرحمٰن عاجز

یہی قانونِ فطرت ہے یہی دستورِ عالم ہے

بدلتےرہتے ہیں دنیاکے بوسیدہ نظام اکثر

شکیل ضاغط

وہ عیدالفطرکی خوشیوں کی لذت کیااٹھاۓ گا

کہ جس کا غفلتوں میں گزرا ہے ماہِ صیام اکثر

ضمیراحمدضمیرقاسمی

ذرا کیاپرنکل آۓ فلک سے بات کرتے ہیں

زمیں والے ہی اپنابھول بیٹھے ہیں مقام اکثر

مبیں ایس نگری

سروروکیف وفرحت اورملتی ہےطمانینت

ہےآتی دل میں جب خوشبوۓ زلفِ مشک فام اکثر

رحمت علی راہی

 تری زلفوں کےساۓ میں گزاری خواب میں راتیں

تری یادوں میں گم ہوکرہیں بھولے اپنےکام اکثر

عبدالرب جوہر

اس موقع پر بہت سے باذوق سامعین شریکِ بزم رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے