گورکھپور: شہر کے مقیم و مشہور معروف شخصیت کے حامل مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور و ناظم جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج کے پوتے محمد انظر ابن محمد احزم اور نواسے محمد عمر ابن محمد کاشف صدیقی جو ابھی محض ساڑھے چار سال کی عمر میں ناظرہ قرآن پاک کی تکمیل کرکے اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔ اس دعائیہ تقریب کا آغاز مفتی خلیل الرحمٰن کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، مولانا صلاح الدین نگراں دینیات مکاتب شہر گورکھپور نے قرآن مجید کی فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن کریم کو پڑھنے پڑھانے کا کام کرتے ہیں۔ مفتی حذیفہ ابن مولانا عبدالجلیل مظاہری نے کہا کہ قرآن مجید کا پڑھنا پڑھانا یاد کرنا صرف معصوم بچوں تک محدود نہیں بلکہ اس کو بڑوں کو بھی حفظ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ میدان حشر میں جب اللہ کا حکم ہو کہ قرآن کو پڑھتا جا اور بلندیوں پر چڑھتا جا جہاں قرآن ختم ہوگا وہی تیری منزل ہوگی۔
گورکھپور کے حجاج کرام کے بہترین مربی الحاج مولانا صادق علی قاسمی نے اپنی گفتگو شروع کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک ایسی عظیم کتاب ہے جس کی ہیبت سے پہاڑ بھی لرز گیا لیکن انسان نے اس عظیم بوجھ کو اٹھا کر اپنے مرتبہ کو بلند کیا۔ آج ضرورت ہے کہ ہم جتنے حافظ بنیی اسی مقدار میں عصری تعلیم میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں۔ مہراج گنج جامعہ عربیہ صادقیہ کے پرنسپل مولانا شبیر احمد قاسمی نے بچوں اور ان کے والدین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ دین ودنیا کی تعلیم سے بچوں کی ذہن سازی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان کا عقیدہ بھی مضبوط ہو اور اعلی تعلیم سے مزین ہوکر ملک وملت کی تعمیر میں حصہ لے سکیں۔ امام سنگی مسجد مفتی منیر نے اپنی دعاؤں سے نوازا۔ شہر گورکھپور کے مشہور و معروف عالم دین گورکھپور کی عوام کے محبوب دینی و عصری علوم کے داعی و علمبردار طلباء و طالبات میں تعلیم کی روح پھونکنے والے مفتی مطیع الرحمن نے کہا کہ آج کے اس پروگرام میں شریک ہوکر فخر محسوس کرتا ہوں اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ آج ضرورت ہے کہ اپنے فنکشن کی جہت میں تبدیلی لائیں کیونکہ اسلام فنکشن کی ممانعت نہیں کرتا بلکہ اس کو اسلامی شان وشوکت سے منانے کی تاکید کرتا ہے۔ آج ضرورت ہے کہ اپنے نونہالوں کو متوجہ کریں کہ اگر عشاء کی نماز مسلسل 10دن، 15دن پڑھتے رہے تو آپ کو فلاں چیز بطور انعام دیا جائے گا، اگر آپ نے قرآن مکمل کرلیا تو آپ کے دوستوں کی تواضع کی جائے گی۔ اس لئے ضروری ہے کہ اپنے فنکشن کی جہت میں تبدیلی لائیں۔
چودھری حافظ ایاز احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، ان بچوں کے استاد مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد لوگوں کے دلوں میں قرآن کی عظمت اجاگر کرنا ہے تاکہ تلاوت قرآن پاک عام ہو، ہر بچہ دین کی تعلیم سے مزین ہوکر اپنے ایمان وعقیدہ کی حفاظت کرسکے۔
اس پروگرام میں شھر کے دیگر شخصیات نے حصہ لے کر فنکشن کو جلا بخشا، جن میں ڈاکٹر محمد عامر، ڈاکٹر محمد أفضل، ایم آر مہتاب احمد، ندیم احمد، شارب شاداب محلہ دھمال کے مشہور ومعروف شخصیت کے حامل محمد قمر عرف شڈو، مولانا سجاد احمد خان، محمد عالم وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ قرآن کو پڑھو اور پڑھاؤ مہم کے تحت مفتی مطیع الرحمن کی دعاؤں سے مجلس کا اختتام ہوا۔
