پڈرونہ کشی نگر: کبیر استھان تھانہ حلقہ ، جامعہ رحمانیہ اسلامیہ ، رحمان نگر سیمرا ہردو میں مناظر اسلام ، خطیب ملت مولانا طاہر گیاوی کے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیزیتی جلسہ زیر صدارت جامعہ کے سربراہ مولانا احمد کمال عبد الرحمان منعقد ہوا جس کا آغاز حافظ شوکت علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس میں سارے اساتذہ و طلبہ نے شرکت کرکے قرآنی خوانی اور ایصال ثواب کیا.
صدر جلسہ نے بڑے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا ، مولانا کے سانحہ ارتحال سے مناظرہ کے میدان میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے جس کا پر ہونا اگر ناممکن نہیں تو دشوار ضرور ہے، جہاں علمی حلقہ میں صف ماتم ہے وہیں عوام میں کافی حزن و غم۔ مولانا موصوف جہاں متوضع و خاکسار تھے وہیں باطل کے لئے شمشیر برہنہ ، درجنوں مناظروں کو سر کیا اور باطل کو شکشت فاش دی۔ اللہ تعالیٰ امت اسلامیہ ہند کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے، سانحہ ارتحال کی خبر مجھے ریاض سے مولانا ندیم احمد ندوی کے واٹ ساپ سے ہوئی، اناللہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ مرحوم جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے سئیات کو حسنات سے بدل دے، ان کے سارے پسمندگان کو اور امت اسلامیہ ہند کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے دینی خدمات کو ذخیرئہ آخرت بنائے، انہیں دعائیہ کلمات پر جلسہ کا اختتام ہوا جس میں خاص طور پر حافظ محمد جبرئیل ، ماسٹر محمد ، حافظ مظفرالحسن، ماسٹر صدر عالم، حافظ عامر ،علی حسن اور بشیرالدین وغیرہ شریک رہے۔۔۔
