سہارنپور(احمد رضا): مولانا سید حبیب مدنی مولانا سا جد کاشفی اور مولانا محمد اسعد حقّانی لگاتار دیگر علماء کرام کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بہتر سے بہتر عملی اقدام اٹھانے میں مصروف ہیں یہی وجہ ہے کہ سہارنپور میں آئے تباہ کن سیلاب متاثرین کو طبی امداد پہنچانے کیلیے جمعیتہ علماء ضلع سہارنپور نے متاثرہ علاقوں میں مسلسل مفت طبی کیمپ لگا نے کا اہم ترین کام آج بھی جاری رکھا ہے اسی طبی سہولیات سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر دار العلوم رحیمیہ ناظم کالونی میں آج ایک کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر جمیل مانوی، ڈاکٹر سلیم احمد خان، ڈاکٹر اطہر علی وارث اور ڈاکٹر حسین احمد نے طبی خدمات انجام دی ہیں قریب قریب 300 افراد نے اس کیمپ سے شام تک استفادہ کیا، جس میں بچے ، بوڑھے ، جوان اور خواتین شامل ہیں اس موقع پر جمعیت علماء شہر سہارنپور کے صدر مولانا ساجد کاشفی سیکریٹری مولانا محمد اسعد حقانی دارالعلوم رحیمیہ کے ناظم قاری گل صنوبر کاشفی اور حافظ محمد عمار موجود رہےکیمپ کے آرگنائزر مولانا اسعد حقانی نے بتایا کہ جمعیت علماء ہند ہر مشکل گھڑی میں ضرورت مندوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے انہوں نے بتایا کہ ہمارے علماء کرام نیز ضلع صدر مولانا حبیب اللہ مدنی کی ہدایت پر آئندہ کئی دنوں تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی کیمپ مسلسل جاری رہیں گے مولانا اسعد نے کہا کہ کیمپوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ علاقے بنیادی سہولیات سے کلی طور پر محروم ہیں اور یہاں کے باشندگان کو امداد کی سخت ضرورت ہے دارالعلوم رحیمیہ کے ناظم قاری گل صنوبر کاشفی نے بتایا کہ سیلاب کے ایام میں پوری بستی غرقاب تھی، مدرسے میں بھی تقریبا تین فٹ پانی تھا جس کی وجہ سے تعمیری و دیگر نقصان کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں بڑی تعداد میں غریب مسلمان آباد ہیں، جن کی زندگی سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے، انہوں نے جمعیت علماء ضلع سہارنپور کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کے اس بروقت اقدام سے پوری آبادی کو بڑی راحت ملی ہے!
