مدارس عربیہ کی خدمات سنہری تاریخِ!اطہر حقّانی
سہارنپور( احمد رضا): مدارس اسلامیہ پر طنز کسنے والے اپنے گریباں پر نظر دوڑائیں کہ انہوں نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے کون کون عملی کام انجام دئے ہیں پھر مدارس اسلامیہ کے پاک شفّاف کر دار پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوگا کہ ملک بھر میں مدارس اسلامیہ نے ایمانداری ، انسانیت اور اخلاقیات پر مبنی تعلیم کو فر و غ دیکر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اعلیٰ کردار ادا کیا ہے ہمارے مدارس اسلامیہ نے ملک کی سر زمین کو ایماندار اور باعزت شہری د ئے ہیں اپنے شہریوں کو وطن سے محبت کرنے اور سبھی کے سامنے انسانیت دیانت داری کی اعلیٰ مثال پیش کرتے کا ہنر سکھایا ہے ،مدارس اسلامیہ نے ملک کے گوشہ گوشہ کو علوم اور معرفت کے نور سے سرسبز اور منور کیا ہے، علم اور اخلاقیات کے سبق سے ملک کے چپے چپے کو روشن کیا ہے۔
ان اہم اور پر وزن خیالات کا اظہار رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند شاخ مغربی یوپی زون نمبر ۳ کے صدر اور دار العلوم دیوبند شوری کے رکن مولانا محمد عاقل قاسمی نے جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ میں منعقد مدارس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا نے کہا کہ ایک کامیاب مدرس( استاد ) پوری نسل کو ترقی اور خوشحالی کے مدارج طے کرا کر دنیا اور آخرت کی کامیابی سے سرفراز کرا دیتا ہے،انہوں نے اساتذہ کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ استاد ہی اپنی مہارت سے طالب علم کوفن کا ماہر بنا سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اجتماعی کوششیں مفید اور بار آور بھی ہوتی ہیں اور ان کے اثرات بھی دور رس ہوتے ہیں اجلاس میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیو بند شاخ ضلع سہارنپور کے اراکین عاملہ شریک ہوئے اور اتفاق رائے سے تجویز منظور کی گئی کہ ضلع بھر کے ۲۶۱ / مربوط مدارس کے اساتذہ کی تدریب و تربیت کے لیے ضلع کے تمام بلاکوں میں تدریب المعلمین کے کیمپ منعقد کیے جائیں گے اور جن بلاکوں میں مدارس کی تعداد زیادہ ہے وہاں ایک سے زائد کیمپ لگا کر تدریب المعلمین کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا، حفظ وتجوید اور درجات عربی کے مدرسین کے لیے الگ الگ کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا، اتفاق رائے سے یہ تجویز بھی منظور کی گئی کہ مربوط مدارس کے حفظ و تجوید اور عربی کے طلباء کے امتحانات مشتر کہ ہوں گے اور دارالعلوم دیو بند کے نصاب کے مطابق ہوں گے۔
اجلاس کی صدارت مولانا محمد عاقل قاسمی اور نظامت مولانامحمد اطہر حقانی نے کی محمد اسعد متعلم جامعہ کی تلاوت اور محمد ایان کے نعت پاک سے اجلاس کا افتتاح ہوا، خصوصی شرکا میں مفتی شریف خان، مولانا عبدالمالک مغیثی مولانا جمشید علی ،مولانا حبیب اللہ قاسمی ، قاری سعید احمد تفوی ، مولانا عرفان قاسمی ، مولانا ظہور احمد قاسمی، مولانا شمشاد قاسمی ، مولانا محمد اشرف قاسمی ،مفتی عطا الرحمن جمیل قاسمی ، قاری محمد اسحاق فلاحی ، مولانا شمشیر حسینی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں!
