بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش نے ڈائریکٹر جنرل اسکولی تعلیم اترپردیش سے محکمہ تعلیم کے اساتذہ کو حج و عمرہ جانے کیلٸے ملنے والی اجازت کو آسان کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ریاستی صدر عدیل منصوری نے کہا کہ حج عمرہ کی تاریخ بہت پہلے نہیں آتی ہیں۔ یہ اچانک ہفتہ بھر پہلے بھی آجاتی ہیں ۔جس سے اجازت نامے کی درخواست میں تاریخ اور وقت کا اندراج نہیں ہوپاتا ہے۔ اور اسی وجہ سے درخواست ادھوری ہونے سے اجازت نہیں مل پاتی۔ انھوں نے کہا کہ دنوں کی منظوری کے ساتھ اجازت دے دی جائے اور جانے والے حضرات اپنے بی ای او اور بی ایس اے کو مطلع کر کے جانے اور آنے کے بعد انھیں سے اجازت لیکر جوائن کرنے کا انتظام ہو جائے تو یہ دشواری ختم ہو جائے۔

انھوں نے کہا کہ گرمی جاڑے کی تعطیل اور دیگر سرکاری چھٹی میں عمرہ حج جانے میں تنخواہ کے ساتھ اجازت ملتی ہے دیگر عام دنوں میں بغیر تنخواہ کے منظوری دی جاتی ہے ۔ اگر کسی ٹیچر کے پاس ارن لیو ہے تو اس کو بھی اجازت میں شامل کر لیا جائے اور جس سے تنخواہ نہ کٹے۔

حکومت خادم الحجاج کیلیے دیگر ملازمین اور اساتذہ کو ضرورت کے مطابق سے چنتی ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ ملازمین اپنے محکموں سے رلیو ہوکر چلے جاتے ہیں مگر اساتذہ کو جانے کی اجازت نہیں ملتی ہے ۔ دوسرے اجازت کے لیے بھیجی جانے والی درخواست بی ایس اے آفس، اے ڈی بیسک آفس، سکریٹری بیسک ایجوکیشن اور ڈائریکٹر آفس میں پڑی رہتی ہے اور حج عمرہ والے دشواریوں میں مبتلا رہتے ہیں۔

اسے مانو سمپدا پورٹل پر آن لائن انتظام کرنے کی منظوری دی جائے یا اس کے لیے وقت طے کیا جائے ۔ اس موقع پر وفد میں ڈاکٹر عقیل ملک کو کنوینر، جاجی فضل الرحمان اور اوس محمد ہاپڑ بھی ساتھ میں موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے