رکن پارلیمنٹ ، رکن اسمبلی ، سابق وزیراور ایم ایل سی نے تعزیت کی ا ور تدفین میں شریک رہے۔

منااکھیلی۔ 30؍اگست (عبدالقدیر لشکری): سابق ریاستی وزیرمرحوم الحاج محمدمعراج الدین این پٹیل اور سابق صدر جنتا دل ایس کرناٹک کی والدہ محترمہ سیدہ صابرہ بیگم زوجہ محمد نظام الدین مرحوم کی نماز جنازہ آج بتاریخ 30 /ا گسٹ کی صبح 10 بجے اُن کے آبائی گاؤں ہچکنلی عیدگاہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ہچکنلی میں عمل میں آئی۔ تجہیز وتکفین میں بیدر ضلع اور دیگرضلع کی عوام کے نمائندے کثیر تعداد میں شریک رہے۔ اطلاع کے بموجب کلبرگی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اومیش جادھو،بیدر ساوتھ ایم ایل اے ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے،اور ہمناآباد کے ایم ایل سی جناب بھیم راؤ پاٹل، سابق وزیر بنڈپاقاسم پور ، سابق رکن اسمبلی سبھاش کلور، جنتادل (یس)قائد سی ایم فیض،سید منصوراحمد قادری اور بیدر وکلبرگی کی دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔مرحومہ کے فاتحہ سیوم کل بروز جمعرات صبح 8 بجے مقرر کئے گئے ہیں ۔سابق صدر ضلع پنچایت بیدر جناب نسیم الدین پٹیل اور ان کے دونوں بھائی جناب وہاج الدین پٹیل(بابا) اور مجیب الدین پٹیل نے تمام لوگوں سے فاتحہ سیوم میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔

واضح رہے کہ کل بروز منگل بتاریخ 29/ ا گسٹ کو 90 سال کی عمر میں محترمہ صابرہ بیگم کا انتقال پُرملال ہوا۔ جبکہ وہ گزشتہ چار دن سے شہر بیدر کے ایک خانگی اسپتال میں بغرض ِ علاج شریک تھیں۔ان کے پسماندگان میں 3 فرزندان اور 4دختران شامل ہیں۔ تعزیت کی غرض سے 9448422683 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیرلشکری نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے