بیدر۔ 31؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر شہر کی CMC(سٹی میو نسپل کونسل) کو فوری طورپر کارپوریشن میں تبدیل کرنے کی بات میں صداقت شامل نہیں ہے۔لہٰذا اہلیان شہر بیدر نوٹ کرلیں کہ بیدر سٹی میونسپل کونسل ایسے ہی رہے گی ، کارپوریشن میں تبدیل نہیں ہوگی۔ یہ بات رکن قانون سازکونسل جناب اروندکمارارلی نے کہی۔ وہ آج صحافیوں کو اپنے دفتر موقوعہ جنواڑہ روڈ بیدر پر بتا رہے تھے کہ ریاست کرناٹک کی سابق بی جے پی حکومت کے وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے یہ ضرورکہاتھاکہ جہاں کہیں میونسپل کونسل کو کارپوریشن میں تبدیل کیاجاسکتاہووہاں سروے کیاجانا چاہیے۔ اس پر ضلع بیدر کے اربا ب مجاز خصوصاً ڈپٹی کمشنر بیدر کے ذریعہ یہ تاثر دیاجانے لگا کہ سی ایم سی بیدر کارپوریشن میں تبدیل ہونے جارہی ہے۔

دیکھاجائے توپہلے یہاں کی آبادی اس قدر ہونی چاہیے جو کارپوریشن کے لئے مطلوب ہے۔ دوم یہ کہ وہ سارے قدم اٹھانے پڑتے ہیں جو کارپوریشن کے لئے مطلوب ہیں۔ بیدر شہر کی نہ آبادی بڑھی ہے اور نہ ہی دیگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس لئے بیدر کی بلدیہ کونسل کی شکل ہی میں رہے گی ۔ کارپوریشن میں تبدیل نہیں ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں ایم ایل سی اروندکمارارلی نے کہاکہ آئندہ پانچ سال تک بیدر سٹی میونسپل کونسل کا کارپوریشن میں تبدیل ہونا ممکن نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے