جماعت اسلامی ہند کے رہبر انسانیت حضرت محمد ﷺ مہم میں خطاب

ڈومریا گنج (سدھارتھ نگر): عصر حاضر میں امت مسلمہ سیاسی معاشی، معاشرتی، خاندانی ، عائلی تعلیمی، عسکری، تجارتی و دیگر شعبہ ہاۓ حیات میں ایک قحط سا پڑا ہوا ہے اخلاقیات کا تقریباً جنازہ نکل چکا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ امت مسلمہ کا ہر ہر فرد ہے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو پڑھے اس پر عمل کریں اور اس کے پیغام کو اپنے بھائیوں اور برادران وطن تک تقریر و تحریر کے ذریعے پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار محمد شریف فلاحی صدر مدرس جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں نے بگہوا گاؤں میں جماعت اسلامی ہند یوپی مشرق کے تحت مناۓ جانے والے مہم رہبر انسانیت حضرت محمد ﷺ کے پیش نظر خطاب عام میں کیا۔

مولانا نے اس موقع پر زور دے کر کہا کہ موجودہ دور میں ایک اہم کام یہ بھی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اخلاق و کردار کو حرز جاں بنا کرنہ برادران وطن کے سامنے ایک نمونہ پیش کریں تاکہ اسلام کی صحیح تصویر سے برادران وطن واقف ہو جائیں علاوہ ازیں اپنے گھر خاندان بچوں اور معاشرے کے دیگر افراد کی ذہنی و فکری تربیت کا نظم سیرۃ النبی کی روشنی میں ہو۔ ساتھ ہی ساتھ بغیر مذہب و ملت کی تفریق کے دوسروں کے کام آنا یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا ایک اہم پہلو ہے اس پر بطور خاص عمل کرنا چاہیے یہ تبھی ممکن ہے جب امت مسلمہ کا ہر ہر فرد مایوسی سے نکل کر باہر آئے اور ملت کے باشعور لوگ اس کام کو کما حقہ انجام دے سکتے ہیں بصورت دیگر وہ اللہ تعالی کے سامنے جواب دہ ہوں گے اور دنیا و اخرت میں نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہ ہوگا۔

حافظ محمد اسماعیل کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں شکیل احمد فلاحی نے تذکیری کلمات میں انسانی زندگی کے اخلاقی پہلو پر شرح و بسط سے روشنی ڈالی۔ امیر مقامی ڈومریا گنج نسیم احمد فلاحی کےدعا پر پروگرام کا اختتام ہوا اس موقع پر عبدالرؤف فلاحی محمد ابراہیم اصلاحی ریاض احمد فلاحی ڈاکٹر عبدالمبین علیگ سعود احمد کے علاوہ گاؤں کے دیگر معززین طلبہ نوجوان موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے