بیدر۔ 13؍اکتوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جمعرات بتاریخ 12اکٹوبر 2023 بنگلورو کے شکشرا سدن میں صبح ٹھیک 30-10 بجے اردو اساتذہ کی تنظیم کرناٹکا راجیہ اردو ٹیچرس اسوسیشن (رجسٹرڈ) بنگلورو کی مستقبل کی کارگزاری کے متعلق اہم میٹنگ طلب کی گئی تھی- اس موقع پر صوبائی کراٹا تنظیم کے اعزازی صدر شیخ فیاض الدین کی سرپرستی میں صوبائی کراٹا کے صدر معین الدین شرہٹی کی قیادت میں حاضر صوبائی محترک و فعال سکریٹری بنگلورو کے عزیز اللہ خان، بیدر کے نائب صدر انصر بیگ، بنگلورو کی محمودہ خانم اور ضمیر احمد، کو لار کے یونس خان، گلبرگہ کے گلاب شاہ ٹی، چتلدرگ کے خازن سید ہارون ،ہاویری کے جوائنٹ سیکریٹری محمد فاروق ، دھارواڑ کے بشیر احمد بلاری،میسور کی شا ہین تاج، ملکالمورو کے نوراللہ، ہدایت اللہ ملکالمور، شگاوں کے آرگنائزنگ سکریٹری ہدایت رٹی ہلی، ہاسن کے نظام قادری، ٹمکور کے ناصر الدین، کندگول ل سے کے۔اے۔کلیگارکلچرل سکریٹری، داونگیرہ کے پی،مشتاق احمد قاضی، انفارمیشن سکریٹری بنگلورو کے سید نورالدین نے نمائندگی کرتے ہوئے اپنے تاثرات کو پیش کیا ۔
اعزازی صدر جناب شیخ فیاض الدین نے کہا کہ صوبائی کراٹا کے عہدید اران نے وزیر تعلیم مدھو بنگارپا کے ساتھ مسلم قائدین کی سرپرستی میں منعقدہ تاریخی نشست میں جو مطالبات پورے کرنے میمورنڈم دیا تھا اس کی جدوجہد کے ذریعے پورا کر نے کی کوشش کی جائیگی ۔ریاستی صدر کراٹا معین الدین شرہٹی نے کہا کہ ریاست کے ہر ضلع کا دورہ کرکے اردو اساتذہ اور مدارس کے درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ اردو مدارس کے لئے مخصوص بجٹ جاری کے لئے وزیر اعلی سدرامیا کو میمورنڈم دیا جائے، اس دوران صوبائی نائب صدر انصار بیگ نے کہا کہ تنظیم کے کارگزاروں کا لائحہ عمل تیار تمام ریاست کے اساتذہ کو پہنچانے کی کوشش کریں۔ ایک اور نائب صدر محمودہ خانم نے کہا کہ کراٹا تنظیم کی جانب سے اردو میں قلم برداشتہ’ رواں خط ‘لکھنے کی تربیت کا انعقاد کرنے کی بات کہی ۔نظامت کی کارروائی سکریٹری عزیز اللہ خان نے انجام دی۔ تمام کا استقبال محمد فاروق اکئی نے ادا کیا۔ ہدایت اللہ رٹی ہلی کے شکریہ کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا۔اس بات کی اطلاع کراٹا کے ذرائع نے دی ہے۔
