بیدر۔ 13؍اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب محمد ایوب علی مالک نیڈس مینس ویر اور سابق صدر یارانِ ادب بیدر نے ایم آرپلازا، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں واقع اپنی دوکان پر جمعرات کو نیا سائن بورڈ لگایاہے جس میں اردو کو نمایاں حیثیت دی گئی ہے۔ موصوف نے آج نماز جمعہ سے قبل شہر بید رکے دوکانداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے دوکان کے سائن بورڈپراردو زبان میں بھی دوکان کانام نمایاں طورپر لکھیں۔ اردو ہماری مادری زبان ہے۔ اس زبان کے ذریعہ ہم اپنی تہذیب ، اپناتمدن اوربڑی حدتک دینِ اسلام سیکھتے ہیں۔ اگر ہم اپنے کاروباری سائن بورڈ پر اردو نہیں لکھیں گے تو اپنی مادری زبان سے آنے والی نسل کو محروم کردیں گے، اس لئے ہمیں اس زبان کی ترقی وترویج کیلئے مسلسل کام کرناہوگا۔ موصوف نے بتایاکہ یہ خوشی کی بات ہے کہ شہر میں مختلف کاروبارکی نئی دوکانیں کھل رہی ہیں ۔ہر دوتین ہفتہ میں ایک دوکان کاافتتاح ہورہاہے۔ میں کاروبارشروع کرنے والے نوجوانوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنی دوکانوں کے سائن بورڈ پر انگریزی اور کنڑاکے ساتھ اردو بھی لکھیں، یہ دراصل اردو کاحق ہے جوہم سب کو اداکرناہے۔

جناب محمدایوب علی سابق صدر یارانِ ادب بیدر نے مزید کہا کہ آنے والے نومبر کے ماہ کی 9تاریخ کو پوری دنیا میں ’’یومِ اردو‘‘ منایاجاتاہے۔ اس مناسبت سے شہرِا ردو بیدر شریف سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد بھی علامہ اقبال کے یوم ِ پیدائش 9؍نومبر پر ’’یومِ اردو‘‘ مناتے ہوئے اس زبان کی حفاظت کے لئے آگے آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے