آئیٹا لاتور: آئیٹا کی ملک گیرمہم *تدریسی آگہی، طلبائ ارتقا، سماجی تغیر: آئیٹا ایک مثالی پلیٹ فارم* کے تحت بروز منگل 10 اور 11 اکتوبر کو دو روزہ پروگرام ’’تعلیمی ترقی میں طلبہ اور اساتذہ کا کردار‘‘۔ اس عنوان کے تحت شہر اودگیر کے مختلف اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے ترغیبی خطاب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی جناب عبد اللہ جاوید صاحب رائچور کرناٹک(ماہر تعلیم و ڈائریکٹر اے جے اکیڈمی اینڈ ریسرچ سینٹر) کو مدعو کیا گیا تھا۔ 10 اکتوبر کو صبح 10 بجے جمہور اردو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج میں پہلی نشست رکھی گئی جس میں جناب عبد اللہ جاوید صاحب نے طلبہ و اساتذہ سے خطاب کیا۔ انہوں نے بچوں کو اپنے اخلاق سنوارنے کے بارے میں بہت ہی عمدہ طریقے سے سمجھایا اور اچھی مثالیں دے کر بچوں کو یہ بتایا کہ کامیاب ہونے کے لیے بہتر تعلیمی ریکارڈ کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق ضروری ہیں۔ آپ نے قرآن اور حدیث کے حوالے سے بچوں میں اور اساتذہ میں خدمت خلق کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
اس کے بعد شہر کے دوسرے اسکول *دکن ہائی اسکول* میں طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کیا اور اساتذہ اور طلبہ کو مطالعہ کی اہمیت سے روشناس کروایا ۔ مختلف مثالیں دیتے ہوئے کرئیر کے انتخاب، اپنے رول ماڈل کی شناخت ، زندگی میں کچھ کر دکھانے کا جوش وغیرہ کے تعلق سے کافی اہم باتیں بتائیں۔
اس کے بعد الامین اردو ہائی سکول اور جونیئر کالج میں جناب عبد اللہ جاوید صاحب نے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کیا، جس میں طلبہ کو مسابقتی امتحانات کی تیاری اور موثر تعلیم کس طرح سے حاصل کی جا سکتی ہے؟ اور اپنی زندگی میں اس کو عمل میں لانے سے متعلق ہدایت و رہنمایی کی۔
بعد نماز عصر شام پانچ بجے جمہور ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج میں ائیٹا کیڈرز اور اساتذہ کے لیے خصوصی نشست رکھی گئی جس میں جناب
عبد اللہ جاوید صاحب نے اساتذہ سے خصوصی خطاب کیا اور اساتذہ کی ذمہ داریاں اور ایک مثالی استاد کی خصوصیات اپنے اندر پیدا کرنے کی تلقین اساتذہ اور ایٹا کے ممبران کو کی اسی کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا گیا مہمان نے اساتذہ کےسوالات کے اطمینان بخش جوابات بھی دیے۔۔۔۔۔
دوسرے دن 11 اکتوبر بروز بدھ کو صبح نو بجے ڈاکٹر سید میموریل اردو ہائی اسکول میں اساتذہ اور طلبہ کو خطاب کرتے ہویے مہمان نے طلبہ کو اپنے اخلاق اور کردار سنوارنے کے لیے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے کی تلقین کی اور ساتھ ہی ملک کی ترقی میں اپنا حصہ لینے کی کوشش کرنے کی نصیحت کی۔
اس کے بعد صبح 10 بجے مولانا ابو الکلام اردو ہائی اسکول میں طلبہ اور اساتذہ کو خطاب کیا جس میں عبداللہ جاوید صاحب نے بچوں میں تحقیقی وہ تخلیقی جذبہ پیدا کرنے اور اپنے تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے کوشش کرنے اور اپنے کردار کو اچھا کرنے کے لیے قران اور حدیث کو سمجھنے اور پڑھنے کی تلقین کی.
محترم عبد اللہ جاوید صاحب نے باوجود بے انتہا مصروفیت کے ہمارے لیے دو دن فارغ کرکے مہم کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا آپ کی فکر کو ایک شعر میں یوں بیان کیا جاسکتا ہے ۔
وقت فرصت ہے کہاں کام ابھی باقی ہے
نور توحید کا اتمام ابھی باقی ہے
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی جناب عبداللہ جاوید صاحب کو صحت اور عافیت عطا فرمائے۔۔۔ اور اللہ تعالی ہماری اس کوشش کو قبول فرمائے اور نیک نیتی سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ مذکورہ اطلاع آئیٹا یونٹ اودگیر ضلع لاتور کے ذریعہ ایک پریس ریلیزمیں دی گئی۔
