سہارنپور(احمد رضا): دینی مدارس کے طلبہ امتحان میں کامیابی حاصل کر کے خد کو ترقی کے میدان میں مہارت دکھا کر اپنی سہی قابلیت ثابت کر تے جو بڑی ہمت کی بات ہے کم وسائل ہونے کے بعد بھی مدارس اسلامیہ اور یہاں زیر تعلیم طلبہ جس قابلیت اور اہلیت کا مظاہرہ کرتے ہیں ہر حالت میں یہ بڑی شاندار کار کر دگی ہے ہمکو اس کارِ کر دگی پر فخر ہونا چاہئے! آپکو بتاتے چلیں کہ کیمپس علامہ یامین اکیڈمی میں مجلس دعوت فکر و عمل کے زیر اہتمام چلنے والے مدرسہ علوم الشریعہ سہارنپور میں کافی روز سے جاری ششماہی امتحان آج عمدہ نظم و نسق کے ساتھ اختتام پزیر ہو گئے ہیں اس امتحان میں نناوے فیصد زیر تعلیم بچوں نے شرکت کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جو مدرسہ کے اسٹاف کی سخت محنت کا شاندار نتیجہ ہے!
ادارہ کے استاد ومعاون صدرمجلس دعوت فکروعمل مولانا قاری محمد اسامہ مظاہری کی اطلاع کے مطابق یہ امتحان دو نشستوں پر مشتمل تھے اور جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور کے استاذ ونائب مفتی مولانا مفتی بشیر احمد مظاہری صاحب کی زیر نگرانی منعقد کرائے گئے ان امتحان کے لئے بحیثیت ممتحن مولانا مفتی محمد ناصرایوب ندوی مفتی دارالافتاء والقضاء فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ اور مولانا عبداللہ مؤمن مظاہری سہارنپوری نے شرکت فرماکر اسٹاف اور طلبہ کی محنت اور لگن کی تعریف کی اور امتحان لینے کے بعد بڑی زمہ داری سےنتائج درج کئے اور ادارہ کی کارکردگی اور طلباء کی تعلیم و تربیت پر اپنے اطمینان کا اظہار فرمایا! ششماہی امتحانا ت کے آخر میں مدرسہ حاضرین کی موجودگی میں مرحوم عالم دین مفکر اسلام مولانا سید محمد شاہد الحسنی رح امین عام جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور کے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی نشست مؤسس مجلس دعوت فکروعمل الحاج حافظ نصیر احمد اسعدی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی، انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ حضرت مولانا سید محمد شاہدالحسنی رح نے مجلس دعوت فکروعمل کے کاموں کو سراہا اور خصوصاً تعلیم قرآن پر مسرت کا اظہار کرتے تھے قریب ہی ہونے والی آسان شادی کانفرنس میں مولانا رح مدعو تھے مگر افسوس کہ وقت موعود آپہنچا اور آپ جمعہ کی مبارک ساعات میں اپنے رب کے حضور حاضر ہوگئے،آپ کی رحلت سے جو دینی علمی اصلاحی خلا پیدا ہوگیا ہے اس کا پر ہونا ناممکن نہیں مشکل ضرور ہے،اللہ تعالیٰ غریق رحمت کرے،آمین۔
مہمان خصوصی مولانا مفتی محمد ناصرایوب ندوی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ امتحان سابقہ کوتاہیوں کے تدارک اور آئندہ ان کی تلافی کے لئے اہم اور بنیادی حیثیت رکھتاہے،قابل مبارکباد ہیں وہ شرکاء امتحان جو ہمہ وقت امتحان کے لئے تیار اور مستعد رہتے ہیں اور جب امتحان منعقد ہوتاہے اس میں دلچسپی کے ساتھ شریک ہوکر کامیابی حاصل کرتے ہیں اپنا اپنے ادارہ اپنے اساتذہ ذمہ داران اور والدین کا نام روشن کرتے ہیں،
مفتی ناصر ایوب ندوی نے بات جاری رکھے ہوئے کہاکہ آج کی مجلس کا دوسرا حصہ حضرت مولاناسید محمدشاہدالحسنی صاحب رح امین عام جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے سانحۂ ارتحال پر تعزیتی مجلس بھی ہے، مولانا رح کی رحلت سے اس وقت ملت اسلامیہ ہندیہ جس کرب ناک حادثہ سے دوچار ہوئی وہ غیر معمولی ہے،آخر میں ایصال ثواب ودعاء کا اہتمام ہوا اور معاون صدر مولانا قاری محمد اسامہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا،شرکاء میں مولانا فہیم احمد مظاہری، الحاج حافظ عظیم احمد،مولانا محمد عامرمظاہری،مولانا جنید احمد مظاہری،مولانا سہیل احمد سہارنپوری،قاری محمد حذیفہ سہارنپوری کے نام قابل ذکر ہیں!
