رفیع نعمانی
گورکھپور (31/ اکتوبر): کوڑی رام بلاک کے تحت واقع موضع ملاؤں میں گزشتہ شب جناب جمال احمد کی جانب سے ایک دینی واصلاحی پروگرام ان کے بیٹے کی شادی کے موقع پر منعقد ہوا جناب حافظ معراج احمد گورکھپوری استاذ مدرسہ غوثیہ دھسکی کوڑی رام کی تلاوت اور نعت پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ حافظ و قاری ارمان گورکھپوری استاذ شعبۂ حفظ مدرسہ تعلیم القرآن سیوہارہ بجنور نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ہمارے باپ دادا اس دنیا سے رخصت ہونے تک بھی قرآن پاک نہیں سیکھ پاتے ہیں نہ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں چہ جائیکہ ایمان نماز روزہ زکوۃ حج کے روز مرہ کے مسائل کو سکھیں اور عمل کریں انہیں دنیا کمانے سے فرصت ہی نہیں ہے۔
حافظ محمد شاہد گورکھپوری نے شادیوں میں بےجا اخراجات اور رسم ورواج کی مذمت پر خطاب کیا ۔مولانا رفیع الدین نعمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج رب کے احکامات کو چھوڑ کر عورتیں سر بازار رسوا ہورہی ہیں اور مرد حضرات عورتوں کی باتوں میں آکر پورے سماج کو شرک وبدعات کے دلدل میں پھنساتے ہیں اور قرآن و سنت کی باتیں عورتوں کو نہیں بتاتے ہیں جس کی وجہ سے عورتیں میلوں اور بازاروں میں گھومتی ہیں بے حجابی کا مظاہرہ مسلم بچیوں عورتوں کا فیشن بن چکا ہے نظامت کے فرائض حافظ ارمان نے دیا۔
پروگرام میں کافی لوگ شریک رہے اخیر میں مولانا رفیع الدین نعمانی صاحب کی پرسوز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا ۔جمال احمد اور ان کے لڑکوں نے سامعین کا شکریہ ادا کیا
