بیدر۔ 21؍نومبر (راست): بیدر کے ممتاز شاعر اور ادیب جو مدینہ منورہ میں مقیم ہیں، ڈاکٹر انجم شکیل احمد نے 20؍نومبر کی شب شادی کی ایک تقریب میں شرکت کی جوکے ایس فنکشن ہال ، میلور رنگ روڈ بیدر میں منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے بموجب محمد مجتبیٰ بن جناب محمداشفا ق احمد کی شادی خانہ آبادی عائشہ تبسم بنت قاضی عبدالکلیم ساکن بیدرسے مذکورہ فنکشن ہال میں انتہائی سادگی کے ساتھ ہوئی۔ یہاں تک کہ دولہا محمد مجتبیٰ نے پھولوں کاہار تک نہیں پہناتھا۔ عروس محمد مجتبیٰ ممتاز شاعروادیب ڈاکٹر انجم شکیل احمد کی بھانجی کے فرزند ہیں۔ اس تقریب میں بیدر کے دوشاعر اور ادیب محمد یوسف رحیم بیدری اور سید لطیف خلش ؔ نے بھی شرکت کی۔ اور عروس وعروسہ کی محبت بھری پائیدار اسلامی زندگی کے لئے دعا کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے