بیدر۔ 21؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر ضلع کانگریس کے جنرل سکریٹری جناب ایم اے سمیع ظہیرآباد اسمبلی حلقہ کے انچارج نامزد کئے گئے ہیں۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایم اے سمیع ظہیرآباد میں قیام کئے ہوئے ہیں اور تیز رفتار طریقے سے کانگریس پارٹی کے امیدوار کے حق میں مہم چلارہے ہیں۔ آج منگل کو انھوں نے مرزاپور اور دیگر دیہاتوں کادورہ کیا اس موقع پر انہیں پارٹی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی اور ان کاجگہ جگہ استقبال کیاگیا۔ کل پیر کو جناب ایم اے سمیع نے رنجہول اور دیگر دیہاتوں میں مہم چلائی تھی۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں ایک ہی مرحلہ میں 30؍نومبر کو انتخابات ہیں ۔ بیرون سے جاکر اپنی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں مہم چلانے کے لئے ابھی ایک ہفتہ کاوقت باقی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے