بیدر۔ 23؍نومبر (راست): جنا ب محمدیوسف رحیم بیدری ، نائب صدر، ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند ایک قدیم ادارہ ہے جس نے اپنی عمرعزیز کے 70سال پورے کرلئے ہیں۔ براہ کرم اس ادارہ کی مدد فرمائیں ۔ وہ مدد کس طرح ہو؟ ۔۱۔ اپنے قرب وجوار میں ادب سے دلچسپی رکھنے والے احباب کی نشاندہی کریں ۔ ۲۔ اسکول ؍کالج کی ادبی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات پر خودکام کریں اور ہمیں بھی ان تک رسائی کاموقع دیں ۔ ۳۔ اگر آپ معلم ؍لیکچر رہیں تو براہ کرم آپ کی ٹیچرس ؍لیکچرربرادری میں ادب یا کسی بھی زبان میں لکھنے لکھانیسے دلچسپی رکھنے والے ان ماہرین تعلیم تک ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کاتعارف کرا ئیں۔ یاپھر ہمیں (9845628595) پر ان کا رابطہ نمبر ارسال فرمائیں ۔ ۴۔ اگر آپ عالم دین ؍حافظ ؍امام وخطیب ہیں تو براہ ِ کرم آپ کے اس بابرکت حلقہ میں اسلامی ادب کے فروغ میں لگے ہوئے حمد گو؍حمد خواں ۔نعت گو؍نعت خواں ۔ یاپھر انشاء پرداز؍مضمون نگار؍محققین کی نشاندہی کریں ۔ ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کاان تک تعارف پہنچائیں۔ ۵۔ عربی مدارس کے طلبہ وطالبات ؍حفاظ ، مفتیان کرام اور علمائے دین تک ادارہ کاتعارف کرائیںا ورادارہ میں شامل فرمائیں۔ عربی مدارس کانیاخون یعنی طلبہ وطالبات کا تحریک اسلامی ہند میں شریک ہونا ضروری ہے۔ ۶۔خانگی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے التماس ہے کہ آپ کے ادارے میں قلمکارطلبہ وطالبات کی نشاندہی کریں اور ان کی صلاحیتوں کودین ِ اسلام کی حفاظت اور اس کی تشہیر کیلئے استعمال کرتے ہوئے اقامت ِدین کیلئے اپنارول مثبت رکھیں۔ ۷۔ رفاہ چیمبرآف کامرس ؍ویلفیرپارٹی آف انڈیا ؍ایس وائی ایم میں سرگرم ادب پسندتاجروں ؍سیاست دانوں ؍اورادب ذوق نوجوانوں کے فون نمبرس ہم تک پہنچاکر شکریہ کاموقع عنایت فرمائیں۔۸۔ یدیڑو کرناٹک؍FDCA؍رابطہ ء ملت کے ممکنہ قلمکاروں کے فون نمبرس ہم تک پہنچائیں ، ممنون رہیں گے۔ ۹۔ جماعت اسلامی ہند کے ناظم ضلع ، ناظم اضلاع ، ناظم علاقہ اور تمام امرائے مقامی ؍نظمائے کارکنان سے دردمندانہ گزارش ہے کہ ادارۂ ادبِ اسلامی ہند کی شاخوں کو استحکام بخشنے اور نئے مقامات پر شاخوں کوقائم کرنے کیلئے ذاتی دلچسپی لیں توعین نوازش ہوگی ۔

جناب یوسف رحیم بیدر ی نے کہاہے کہ مذکورہ طریقوں سے ادارہ ء ادبِ اسلامی ہند کرناٹک کی معاونت کرتے ہوئے پورے کرناٹک میں ادبی انقلاب لایاجاسکتا ہے۔ہم آپ کے مشوروں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے