اس دفعہ 27ہزار سے زائد مقدمات آپسی رضامندی سے فیصل ہوں گے
بیدر۔ 23؍نومبر (محمد عمران خان): جناب ایس کے کن کٹے سینئرسیول جج اور رکن سکریڑی ضلع قانونی خدمات بورڈبیدر نے آج بیدر کی عدالت میں اپنی طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ قومی لوک عدالت 9؍ڈسمبر کو منعقد کی جائے گی۔ یہ عدالت ضلع بھر کی تمام عدالتوں میں لگائی جائے گی ۔ چیک باؤنس ، بجلی کابل ، محکمہ مالگذاری کے مقدمات کو آپسی رضامندی ، مزدور ی کے مقدمات ، بینک مقدمات اور سود سے متعلق معاملات کو آپسی رضامندی سے اس لوک عدالت میں ختم کردینے کاموقع دیاجارہاہے۔ انھوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مقدمات کو فیصل کرلیں۔گذشتہ 9؍ستمبر کی لوک عدالت میں ضلع بیدر کے جملہ 21791مقدمات کے ذریعہ 23,18,42,717روپئے کے رقمی معاملات کو فیصل کیاجاناتھاجس میں سے12356پنڈنگ مقدمات کے 10,70,36,417روپئے رقم وصول کی گئی تھی۔یکم نومبر تک ہمارے ضلع میں 27,424مقدمات پیچھے رہ گئے ہیں۔ ان مقدمات کو حل کرنے کاہدف رکھاگیاہے۔ دونوں فریق آپسی رضامندی سے اپنے مقدمات حل کرناچاہیے۔ ان کے لئے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ سینئر سیول جج جناب کن کٹے نے مزید کہاکہ عوام اس لوک عدالت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرے۔ ایک سوال یہ کیاگیاکہ برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات مرکز ی حکومت نے عدالت کے بجائے محکمہ مالگذاری (ڈی سی ؍اے سی) کو تفویض کئے تھے۔ لیکن یہ معاملہ اب عدالت میں ہے۔ کرناٹکا ہائی کورٹ بنگلورواگر اسٹے کو جاری رکھتی ہے تو آیا لوک عدالت میں برتھ سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔ اس سوال کاجواب دیتے ہوئے عزت مآب جج نے کہاکہ 29؍نومبر کو بنگلور ہائی کورٹ میں ہونے والی پیشی اور اس کے فیصلے اور ہدایات پر انحصار کرتاہے۔ ایک اور بات سامنے آئی کہ بیدر کے پرائیویٹ اسپتال میں جوزچگیاں ہورہی ہیں ، اس کی اطلاع سی ایم سی کو جلد نہیں دی جارہی ہے۔ جس سے برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں تاخیر اور اس سے دیگر مسائل کھڑے ہورہے ہیں۔ جناب جج ایس کے کن کٹے نے کہاکہ پرائیویٹ اسپتالوں کو اس طرف فوری توجہ دیتے ہوئے برتھ سرٹیفکیٹ عوام تک پہنچانے میں تیزی اختیار کرنا چاہیے۔ تاخیر ناپسندیدہ عمل ہے ۔انھوں نے مزید کہاکہ پرائیویٹ اسپتالوں کے خلاف عوام کی جانب سے شکایات اگر عدالت تک پہنچتی ہیں تو عدالت وہ شکایات ضرور سنے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے