بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): جمعیت علمائے ہند کے سکریٹری و حراء پلک اسکول ہنسور ضلع امبیڈکر نگر کے ناظم اعلٰی مولانا کلیم اللہ صاحب قاسمی کی اہلیہ محترمہ کا چند روز قبل انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے ایصال ثواب کے لئے مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی بارہ بنکی میں پرنسپل مولانا مقبول احمد قاسمی کی صدارت میں مدرسہ کے مینیجر حافظ ایاز احمد کے مدینی کی ایماء پر ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ کی موجودگی میں مولانا مقبول احمد قاسمی نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے گناہوں سے اجتناب کرتے رہنے اور ہمہ وقت موت کی تیاری میں لگے رہنے کی تلقین کی۔ اس کے بعد مولانا کی اہلیہ اور تمام مسلمین مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ حفظ میں سے مولانا محمد اخلاق ندوی، قاری محمد ابوذر ثاقبی، قاری محمد حسان فرقانی ، قاری اسماعیل اکرم فرقانی اور مولانا محمد یاسر قاسمی دعائیہ تقریب میں موجود رہے۔
