بزمِ تحفظ اردو کی ماہانہ طرحی نشست منعقد
بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری): گزشتہ شب بزمِ تحفظ اردو کی جانب سے ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد ہوا۔جس کی صدارت راہی صدیقی نے اور نظامت نٸی نسل کے نماٸندہ شاعر احمد سعید حرف نے کی۔جبکہ عرفان بارہ بنکوی عرف چاند نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔طرحی نشست کے پسندیدہ اشعار نذر قارئین ہیں:۔
لگی ہے دیر سمجھنے میں یہ صحیح ہے مگر
تمہاری سازشیں ہر اب شخص سمجھتا ہے
راہی صدیقی
ضمیر کی نہیں سنتا ہے جو کبھی آواز
بتاؤ حق کی کبھی بات کب وہ سنتا ہے
عرفان بارہ بنکی
امام قوم فقط اپنے فائدے کے کے لئے
امیر شہر کو جھک کر سلام کرتا ہے
احمد سعید حرف
تمہاری گندی سیاست سے باخبر سب ہیں
تمہاری سازشیں ہر شخص اب سمجھتا ہے
مطیع اللہ حسینی
ہم اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کے آئے ہیں
اے زندگی کہاں اب کوئی تجھ سے ڈرتا ہے
حسان ساحر
بہت غرور اسے اس کا راج چلتا ہے
اسے خبر ہی نہیں وقت بھی بدلتا ہے
حسن نعیمی
تمام محلوں کو تاراج کر دیا جس نے
سنا ہے آج بھی ہر شخص اس پہ مرتا ہے
نشاط منصوری
وہ بے وفا ہے یہ کہتا ہے ہر کوئی مجھ سے
عجیب بات ہے دل دم اسی کا بھرتا ہے
حسیب فتح پوری
یقین مانیے وہ حادثوں سے بچتا ہے
سفر میں ماں کی دعا لے کے جو نکلتا ہے
سلمان فتح پوری
گراں نہ سمجھو کرو والدین کی خدمت
خرید و شوق سے جنت کا سودا سستا ہے
حسیب یاور
اس کے علاوہ طرحی نشست میں موجود لوگوں میں محمد عقیق عرف پپو۔ انس سلمانی،محمد انظر،علی اشہد،محمد جاوید انصاری،شرف الدین وغیرہ موجود رہے۔ آخر میں احمد سعید حرف نے سبھی کا کلماتِ تشکر ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بزم کا اگلا طرحی مشاعرہ مورخہ 26 دسمبر، بروز۔ منگل، بعد نماز عشاء بمقام ۔احمد ایجوکیشنل اکیڈمی ہال فتحپور میں، مصرع طرح ۔آنکھوں میں بس کے دل میں سماکر چلے گئے۔
قافیہ ۔ سماکر، ردیف ۔ چلے گئے پر منعقد ہوگا۔
