اٹوا (سدھارتھ نگر):
یہی ہے عبادت یہی دیں و ایماں
کہ کام آۓ دنیا میں انساں کے انساں۔
محمد وسیم خان صدر پبلک پاور فاؤنڈیشن کے ذریعہ ایک مہم چلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ غریب و مزدور تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور بیمار لوگوں کو مالی مدد کی جاۓ تاکہ پریشان ہونے والوں کا مسئلہ آسانی سے حل ہو جاۓ اور انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عوام کو یہ پیغام دینے کے لۓ انہوں نے سماج میں جو لوگ غریب مزدور، دبے کچلوں کی ہر وقت مدد کرنے والوں کو پبلک فاؤنڈیشن کے نام سے اعزازی سند کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی گئ۔
محمد وسیم نے لوگوں کو پیغام دیتے ہوۓ کہا کہ میرا مقصد ہے کہ جو لوگ تعلیم کے میدان میں کام کررہے ہیں۔اسی طرح طب کے ذریعہ علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو اپنے فاؤنڈیشن کی طرف سے ہم اعزازی سند کے ساتھ حوصلہ افزائی کریں گے۔ محمد وسیم صاحب خوش اخلاق اور ملنسار شخص ہیں۔ انھوں نے دبے کچلوں، غریبوں، بیماروں اور ایسا طالب علم جو پڑھنا چاہتا ہے لیکن مالی اعتبار سے کمزور ہے تو ایسے طلبہ وطالبات کے اوپر زیادہ کام کرنے کا زور دیا ہے۔ انہوں نے جن کاموں کو کرنے کا ارادہ کیا ہے اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کے کام میں اخلاص دے، ہمت دے تاکہ پریشان انسان کی مدد کے لۓ ہر وقت ساتھ دیں، آمین۔
